• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

عراقی ائیرفورس کا اپنے پائلٹس کی تربیت کیلئے پاکستانی پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ کی خواہش کا اظہار

by ویب ڈیسک
ستمبر 11, 2025
in پاکستان
0
عراقی ائیرفورس کا اپنے پائلٹس کی تربیت کیلئے پاکستانی پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ کی خواہش کا اظہار
0
SHARES
56
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: عراقی ائیرفورس نے پاک فضائیہ سے جدید تربیتی نظام کی تشکیل میں تعاون کی درخواست کرتے ہوئے پاکستانی پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ سے مستفید ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے اسلام آباد کے ائیر ہیڈکوارٹرز میں پاکستان ائیر فورس کے چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خاص طور پر مشترکہ تربیت، صلاحیت سازی اور فضائی صنعت کی ترقی پر زور دیا گیا۔

ملاقات کے دوران، چیف آف دی ائیر اسٹاف نے پاکستان اور عراق کے درمیان گہری مذہبی اور تاریخی روابط کو اجاگر کیا اور انہیں دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے تربیت کے شعبے میں عراقی فضائیہ کی مدد جاری رکھنے کے پاکستان ائیر فورس کے عزم کی تصدیق کی۔

ائیر چیف نے یقین دلایا کہ پاکستان ائیر فورس عراقی فضائیہ کی صلاحیت سازی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ ملاقات میں مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔

عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان ائیر فورس کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا اور اسے خطے کی جدید، پیشہ ور اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ فضائیہ قرار دیا۔ عراقی کمانڈر نے بتایا کہ ان کی فضائیہ اپنے پورے تربیتی نظام کو بنیاد سے لے کر اعلیٰ عملی اور حربی سطح تک دوبارہ منظم کرنے کی خواہش مند ہے۔ پاکستان ائیر فورس کی عالمی معیار کی تربیتی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے عراقی فضائیہ کے لیے جدید تربیتی نظام کی تشکیل میں تعاون کی درخواست کی۔

عراقی کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ ان کی فضائیہ پاکستانی پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ سےبھی مستفید ہوناچاہتی ہے تاکہ ان کے تجربہ کار اور عملی طور پر ماہر پائلٹس سے براہ راست سیکھا جاسکے۔

عراقی فضائیہ کےکمانڈر نے نیشنل آئی ایس آر اور انٹیگریٹڈ ائیر آپریشنز سینٹر اور پاک فضائیہ سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بلوچستان پولیس میں نیا تنازع پیدا ہوگیا

بلوچستان پولیس میں نیا تنازع پیدا ہوگیا

پاکستان میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور درزی کی دوکان سے 12سوٹ چوری کر کے اعتکاف بیٹھ گیا ، پکڑا کیسے گیا ؟

کراچی :پاکستانی تاریخ کا سب سے خطرناک ملزم گرفتار ، ایک سو سے زائد بچے بچیوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف ، تعلق ایبٹ آباد سے نکلا

فلپائن میں 545 ارب پیسو کے ترقیاتی منصوبوں کا کرپشن اسکینڈل، 67 ارکانِ کانگریس ٹھیکیدار نکلے، ریاستی آڈیٹر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا امکان

فلپائن میں 545 ارب پیسو کے ترقیاتی منصوبوں کا کرپشن اسکینڈل، 67 ارکانِ کانگریس ٹھیکیدار نکلے، ریاستی آڈیٹر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا امکان

دنیا کی پہلی اے آئی ’وزیر‘ دیئیلا (Diella) نے بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے لیے البانیہ میں قلمدان سنبھال لیا۔

دنیا کی پہلی اے آئی ’وزیر‘ دیئیلا (Diella) نے بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے لیے البانیہ میں قلمدان سنبھال لیا۔

6 لاکھ میل رینج، 10 منٹ میں چارج، چینی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس حیرت انگیز خصوصیات کی حامل بیٹری متعارف کرادی

6 لاکھ میل رینج، 10 منٹ میں چارج، چینی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس حیرت انگیز خصوصیات کی حامل بیٹری متعارف کرادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In