• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, ستمبر 21, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی :پاکستانی تاریخ کا سب سے خطرناک ملزم گرفتار ، ایک سو سے زائد بچے بچیوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف ، تعلق ایبٹ آباد سے نکلا

by ویب ڈیسک
ستمبر 11, 2025
in پاکستان
0
پاکستان میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور درزی کی دوکان سے 12سوٹ چوری کر کے اعتکاف بیٹھ گیا ، پکڑا کیسے گیا ؟
0
SHARES
1.3k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں 100 سے زائد کمسن بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ بچوں کو پیسے دیکر اپنے کمرے میں لاتا تھا اور انہیں ریپ کرتے ہوئے ویڈیوز بھی بناتا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ قیوم آباد کے سی-ایریا کے رہائشیوں نے عثمانیہ مسجد کے قریب ملزم شبیر کو پکڑ ا، جو علاقے میں جوس اور مشروبات بیچتا تھا، رہائشیوں نے اس پر علاقے کے لڑکوں اور لڑکیوں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور اسے تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد کے سی-ایریا میں 28 سالہ پھل فروش شبیر احمد کو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں لوگوں کی مدد سے پکڑا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران نابالغ لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز بنانے کا اعتراف کیا۔

سینئر افسر نے کہا کہ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کیا ہے جس میں اس کے کمرے میں 8 سے 12 سال کی عمر کی نابالغ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی/جنسی زیادتی کی سیکڑوں ویڈیوز موجود ہیں۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ سیکڑوں نابالغ لڑکیوں کو چند سو روپے دے کر بہلاتا تھا، اس نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ کمسن بچیوں کو اپنے کمرے میں لاتا تھا جہاں وہ اکیلا رہتا تھا اور قیوم آباد کے سی-ایریا میں اپنے کمرے میں تقریباً 100 نابالغ لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان سب کی فلم بندی کی۔

سید اسد رضا کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک یو ایس بی اور موبائل فون برآمد کیا ہے جس میں اس طرح کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں، موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز بھی فارنزک کے لیے بھیج دی گئیں۔

ڈیفنس پولیس نے مختلف نابالغ لڑکیوں کے والدین کی شکایات پر اس کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت 3 ایف آئی آر درج کی ہیں، جبکہ پولیس اس سیریل ریپسٹ سے مزید تفتیش کر رہی ہے اور معاملے کی تحقیقات ہر پہلو سے کی جا رہی ہے۔

سینئر افسر نے بتایا کہ ملزم گزشتہ 10 سالوں سے کراچی میں رہ رہا ہے، اس کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد سے ہے۔

جنوبی پولیس کے سربراہ نے گرفتار شدہ ملزم کو ’کراچی کے سب سے گھناؤنے اور بدنام جنسی مجرموں میں سے ایک‘ قرار دیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
فلپائن میں 545 ارب پیسو کے ترقیاتی منصوبوں کا کرپشن اسکینڈل، 67 ارکانِ کانگریس ٹھیکیدار نکلے، ریاستی آڈیٹر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا امکان

فلپائن میں 545 ارب پیسو کے ترقیاتی منصوبوں کا کرپشن اسکینڈل، 67 ارکانِ کانگریس ٹھیکیدار نکلے، ریاستی آڈیٹر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا امکان

دنیا کی پہلی اے آئی ’وزیر‘ دیئیلا (Diella) نے بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے لیے البانیہ میں قلمدان سنبھال لیا۔

دنیا کی پہلی اے آئی ’وزیر‘ دیئیلا (Diella) نے بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے لیے البانیہ میں قلمدان سنبھال لیا۔

6 لاکھ میل رینج، 10 منٹ میں چارج، چینی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس حیرت انگیز خصوصیات کی حامل بیٹری متعارف کرادی

6 لاکھ میل رینج، 10 منٹ میں چارج، چینی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس حیرت انگیز خصوصیات کی حامل بیٹری متعارف کرادی

اروناچل پردیش میں پہلی بار نایاب پیلس کی بلی (Pallas’s Cat) کی تصویری شہادت ریکارڈ

اروناچل پردیش میں پہلی بار نایاب پیلس کی بلی (Pallas’s Cat) کی تصویری شہادت ریکارڈ

بھارت کا چین کے ساتھ سرحد پر سینکڑوںکلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ

بھارت کا چین کے ساتھ سرحد پر سینکڑوںکلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In