1970کی دہائی میں یورپی دنیا کی میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے برطانوی گلوکار کیٹ سٹیون جس نے جوانی میں اسلام قبول کر کے میوزک چھوڑ دیا تھا نے ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں ہلچل مچا دی۔
اس دفعہ ہلچل مچانے والے اس کی خودنوشت ہے جس کا پورے یورپ/امریکہ میں انتظار کیا جارہا تھا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اس سنگر نے اپنا نام یوسف اسلام رکھا تھا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ مطابق یوسف اسلام نے اب اپنی خودنوشت میں سب کچھ بتا دیا تھا کہ کس ایک واقعے نے اس کی زندگی بدل دی تھی اور اس نے اسلام قبول کر لیا تھا۔
یوسف اسلام کے مطابق وہ تین دفعہ موت کے منہ میں جا کر بچ گیا تھا۔ آخری دفعہ وہ تیراکی کررہا تھا کہ سمندر کی لہروں نے اسے دبوچ لیا اور اسے لگا جیسے اس کے جسم سے روح نکل رہی تھی۔ اس نے خدا سے اس لحمے دعا کی وہ بچ گیا تو وہ خدا کے راستے پر کام کرے گا۔اچانک اسے لہروں نے واپس ساحل پر پھینک دیا۔
اس کے بھائی نے اسے قران دیا تو اس کے چند صحفات پڑھتے ہی وہ مسلمان ہوگیا تھا۔ اپنا میوزک سامان/گٹار 40000 پونڈز میں لندن میں فروخت کر کے چیرٹی میں پیسے بانٹ دیے تھے۔ اب بہتر سال کی عمر میں اس کی خودنوشت سامنے آرہی ہے۔یوسف اسلام نے اپنے اکلوتے بیٹے کا نام محمد رکھا تھا۔