• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, ستمبر 21, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ٹرمپ ایک دستخط نے بھارت کوہلا کر رکھ دیا ، کون کون متا ثر ہوگا ؟ ایچ ون بی ویزا کے حوالے سے مکمل تفصیلات

by ویب ڈیسک
ستمبر 20, 2025
in Uncategorized
0
ٹیکنالوجی سیکٹر کو بڑا جھٹکا ، ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر
0
SHARES
328
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

رپورٹ :رافعہ زاہد
واشنگٹن / نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک فرمان پر دستخط کیے جس کے تحت H-1B ویزا کی سالانہ فیس 1 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو پہلے تقریباً 2ہزار ڈالر تھی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ اقدام امریکی کارکنان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کو “حقیقت میں انتہائی ہنر مند افراد” کی خدمات حاصل کرنے کا راستہ فراہم کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کے اسٹاف سیکرٹری ول شارف نے کہا کہ H1-B پروگرام سب سے زیادہ “استعمال ہونے والا ویزا” نظام ہے اور اس میں فراڈ، منی لانڈرنگ اور بعض کمپنیوں کی منظم جرائم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا، “ہمیں بہترین محنت کش چاہئیں، اور یہ فیس اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آنے والے افراد واقعی انتہائی ہنر مند ہوں اور امریکی کارکنان کی جگہ نہ لیں۔

اس اقدام کے تحت کمپنیز ہر سال 1 لاکھ ڈالر ادا کریں گی، اور اس سے بھارتی ٹیکنالوجی کارکنان، انجینئرز اور محققین سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، کیونکہ وہ طویل عرصے سے H-1B ویزا کے بڑے حصہ دار ہیں۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر ‘The Gold Card’ بھی جاری کیا، جس کے تحت غیر ملکی افراد جو امریکہ کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں، وہ ایک لاکھ ڈالر (یا کارپوریشن کی اسپانسرشپ میں دو لاکھ ڈالر) ادا کر کے تیز ویزا اور گرین کارڈ کے لیے راستہ حاصل کر سکیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے امریکی ٹیکس میں کمی اور قرض کی ادائیگی ممکن ہوگی اور کمپنیز اعلیٰ ہنر مند افراد کو برقرار رکھ سکیں گی۔

بھارت کا ردعمل:بھارت نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ امریکی H-1B ویزا پروگرام پر متوقع پابندیوں کے مکمل اثرات کا جائزہ لے رہا ہے۔ وزارت خارجہ (MEA) نے خبردار کیا کہ اس اقدام سے متاثرہ خاندانوں کے لیے انسانی نوعیت کے چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے، “حکومت نے امریکی H-1B ویزا پروگرام پر متوقع پابندیوں سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں اور اس کے مکمل اثرات متعلقہ تمام فریقین، بشمول بھارتی صنعت، کے ذریعے مطالعہ کیے جا رہے ہیں۔

”MEA نے مزید کہا کہ بھارتی اور امریکی صنعتیں دونوں اس بات میں دلچسپی رکھتی ہیں کہ جدت اور تخلیقی صلاحیتیں برقرار رہیں اور متوقع اقدامات پر مشاورت کریں۔

ماہرانہ ہنر کی نقل و حرکت اور تبادلے نے امریکی اور بھارتی ٹیکنالوجی کی ترقی، جدت، اقتصادی نمو اور مقابلہ بازی میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔” وزارت نے امید ظاہر کی کہ امریکی حکام اس سے پیدا ہونے والے ممکنہ انسانی اثرات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ایچ ون بی ٹرمپ کی جانب سے مودی کو سالگرہ کا تحفہ ،2.17لاکھ کروڑ روپے کا نقصان متوقع ،وزیر اعظم مودی بھارتی اپوزیشن کے نشانے پر ، کڑی تنقید ،تفصیلات جانئے رافعہ زاہد کی رپورٹ میں 

ایچ ون بی ٹرمپ کی جانب سے مودی کو سالگرہ کا تحفہ ،2.17لاکھ کروڑ روپے کا نقصان متوقع ،وزیر اعظم مودی بھارتی اپوزیشن کے نشانے پر ، کڑی تنقید ،تفصیلات جانئے رافعہ زاہد کی رپورٹ میں 

آرٹیفیشل انٹیلیجنس ذریعے ہیتھرو ایئر پورٹ سمیت یورپی ممالک کے ایئرپورٹس پرپہلامگر انتہائی مہلک سائبر حملہ

ایئر پورٹس پر سائبر حملے ، اگر پیوٹن ہمیں آزما رہا ہے تو ہمیں بھی چاہئے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جوابی کارروائی کی تیاری کریں ، لبرل ڈیموکریٹس کاحکومت برطانیہ سے مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In