جھنگ میں جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے تھانہ کوتوالی میں دو افراد کےخلاف اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا تاہم پولیس تفتیش میں حقائق اس کے برعکس نکلے۔
مقدمے کی بنیاد فراڈ پر تھی، ملزمہ نے اپنی اصل شناخت چھپائی، شناختی کارڈ نہ ہونے کا بتایا لیکن ملزمہ کا نادرا ریکارڈ موجود تھا۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں درج مقدمہ خارج کر کے اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اور اس کے ساتھ ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔