• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

” آئی لو محمد ” تنازع: بریلی میں 600 شادیاں رُک گئیں 

by ویب ڈیسک
اکتوبر 2, 2025
in دنیا
0
” آئی لو محمد ” تنازع: بریلی میں 600 شادیاں رُک گئیں 
0
SHARES
238
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


میرٹھ: بریلی میں سیکڑوں شادیوں کے منصوبے اس وقت درہم برہم ہوگئے جب ضلعی انتظامیہ نے پیر کے روز مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں سات شادی ہال اور فارم ہاؤس سیل کر دیے۔ یہ کارروائی پچھلے جمعے کو پولیس اور "آئی لو محمد" مہم کے مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد کی گئی۔

بریلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (BDA) کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیل کی گئی جائیدادیں زیادہ تر اقلیتی برادری کے افراد کی ہیں، جن میں سے کئی کا تعلق اتحادِ ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان سے ہے۔ انہیں اسلامیہ گراؤنڈ میں اس مہم کی حمایت کے لیے اجتماع بلانے پر گرفتار کیا گیا تھا، جس کی اجازت انتظامیہ نے زبانی اور تحریری طور پر دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد جھڑپیں ہوئیں۔

BDA کے سیکریٹری دیپک کمار کا کہنا تھا کہ یہ عمارتیں غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھیں اور منظور شدہ نقشوں اور تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔ ہم نے تمام دستاویزات چیک اور تصدیق کرنے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ اگر کسی کے پاس درست دستاویزات ہیں تو وہ اب بھی جمع کر سکتا ہے۔ مالکان کو تین دن کے اندر اعتراضات جمع کرانے کا وقت دیا گیا ہے۔

سیل کیے گئے مقامات میں فلورا گارڈن، جلسہ گرین، فہام لان، عریش میرج ہال، منّت اور ہم سفر شامل ہیں، جہاں آنے والے مہینوں میں 600 سے زیادہ شادیوں کی بکنگ تھی۔ مالکان کا کہنا ہے کہ جو جگہیں پہلے روشنیوں اور موسیقی سے جگمگاتی تھیں، اب مقفل اور سنسان کھڑی ہیں۔

عریش ہوٹلز چین کے منیجر ارشد خان نے بتایا کہ ہم حکام کی ہدایات پر مکمل عمل کر رہے ہیں۔ فی الحال تمام بکنگ منسوخ کر دی گئی ہیں اور ہمارے مقامات پر ہونے والی آئندہ شادیاں غیر یقینی کا شکار ہیں۔ آئندہ پانچ ماہ کے دوران تقریباً 400 افراد نے ہماری ہوٹلوں میں شادیوں کی بکنگ کر رکھی تھی۔

اس اقدام نے ان خاندانوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جنہوں نے ان مقبول مقامات کے لیے بھاری ایڈوانس دیا تھا، اور بکنگ فروری تک جا رہی تھی۔

بارادری کے ایک تاجر محمد قاسم نے کہا:میری شادی 24 اکتوبر کو فلورا گارڈن میں ہونا طے تھی لیکن اس کے سیل ہونے نے ہمیں بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اب ہم دوسرا مقام تلاش کر رہے ہیں کیونکہ زیادہ تر ہال پہلے ہی بک ہو چکے ہیں۔

کٹڑہ کے ایک والد جن کی بیٹی کی شادی فارم لان میں بک تھی نے بتایا کہ دعوت نامے پہلے ہی چھپ چکے ہیں اور ان پر مقام درج ہے۔ اب رشتہ دار فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ شادی کہاں ہوگی۔ ہمارے پاس کوئی جواب نہیں۔

چند ہی آپشن باقی رہ جانے کی وجہ سے خاندان صحنوں میں عارضی ٹینٹ لگا کر تقریبات کرنے یا متبادل مقامات تلاش کرنے کے لیے دوڑ دھوپ کر رہے ہیں، جو زیادہ تر پہلے ہی بھرے ہوئے ہیں۔

سنجے نگر کے رہائشی منیش کمار کا کہنا تھا کہ اگر وقت پر سیل ہٹایا گیا تو ہم شادی وہیں کریں گے، ورنہ ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
3رکنی ریگولر بینچ کے 9بجے فیصلہ سنائے جانے کے اعلان میں تبدیلی،اب فُل کورٹ بینچ 12بجے فیصلہ سنائے گا

مخصوص نشستیں کیس: عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ

بنگلورو:ریلوے ٹریکس کے قریب گھروں کا صفایا کرنے والا گینگ پکڑا گیا

بنگلورو:ریلوے ٹریکس کے قریب گھروں کا صفایا کرنے والا گینگ پکڑا گیا

بھارت میں ’آئی لَو محمد ﷺ‘ مہم میں تیزی فسادات کا خطرہ، حکومت نے انٹرنیٹ بند کردیا

بھارت میں ’آئی لَو محمد ﷺ‘ مہم میں تیزی فسادات کا خطرہ، حکومت نے انٹرنیٹ بند کردیا

اپنے عزیز دوست مودی سے ملاقات کا بےچینی سے منتظر ہوں،پیوٹن کی بھارت کے دورے کی تصدیق

اپنے عزیز دوست مودی سے ملاقات کا بےچینی سے منتظر ہوں،پیوٹن کی بھارت کے دورے کی تصدیق

ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو جبری حل قرار دیدیا

ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو جبری حل قرار دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In