• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

اپنے عزیز دوست مودی سے ملاقات کا بےچینی سے منتظر ہوں،پیوٹن کی بھارت کے دورے کی تصدیق

by ویب ڈیسک
اکتوبر 3, 2025
in دنیا
0
اپنے عزیز دوست مودی سے ملاقات کا بےچینی سے منتظر ہوں،پیوٹن کی بھارت کے دورے کی تصدیق
0
SHARES
174
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت کے دورے کی تصدیق کر دی ہے، چند دن قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ رواں سال دسمبر میں دورہ کریں گے۔ اب میڈیا سے گفتگو کے دوران پیوٹن نے کہا کہ وہ اس دورے اور اپنے عزیز دوست” وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ وہ رواں سال دسمبر کےآغاز میں بھارت کا دورہ کریں گے ۔

اس سے قبل یہ رپورٹ ہوا تھا کہ پیوٹن سال کے اختتام تک وزیر اعظم مودی کے ساتھ سالانہ سربراہی اجلاس کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے۔ ان کا دورہ اسٹریٹجک اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ہوگا، خاص طور پر اس پس منظر میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پیوٹن نے بھارت اور روس کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی، جو سوویت دور سے جاری ہیں، اور کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ خوشگوار تعلقات قائم رکھے ہیں۔

انہوں نے بھارت پر ٹرمپ کے روس سے تیل کے سودے پر دباؤ کا ذکر کیا اور بھارت کی تعریف کی کہ اس نے امریکہ کے دباؤ میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالے۔ پیوٹن نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی دہلی ماسکو پر اپنی توانائی کی انحصار کو ختم نہیں کرے گا۔پیوٹن نے وضاحت کی کہ اگر بھارت نے روس سے توانائی کا لین دین بند بھی کیا تو بھی اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا بھارت ہماری توانائی کے وسائل سے دستبردار ہوگا؟ اگر ایسا ہوا تو اسے بڑے نقصانات ہوں گے۔ کچھ اندازے کہتے ہیں کہ یہ نقصان تقریباً 9 تا 10 ارب ڈالر تک ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر انکار نہیں کرتا تو اس پر پابندیاں لگیں گی اور نقصان اتنا ہی ہوگا۔ تو پھر انکار کیوں کرے جبکہ اس کے ساتھ اندرونی سیاسی نقصان بھی ہوگا؟ بھارتی عوا م کبھی خود کو کسی کے ہاتھوں ذلیل ہونے نہیں دیں گے۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو جانتا ہوں، وہ بھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔

پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی عدم توازن کو درست کرنے کے لیے کام کریں گے اور بھارت سے زیادہ زرعی مصنوعات اور دوائیاں خریدنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ مزید برآں ٹرمپ کے ٹیرف پر بات کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا:”امریکی جرمانہ نما ٹیرف سے بھارت کو ہونے والے نقصانات روس سے خام تیل کی درآمدات سے پورے ہو جائیں گے، اور بھارت کو ایک خودمختار ملک کی حیثیت سے وقار بھی حاصل ہوگا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو جبری حل قرار دیدیا

ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو جبری حل قرار دیدیا

نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام کو بڑا جھٹکا ، کل سے پٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ اوگرا نے سمری حکومت کو بھیج دی

عوام کو ایک اور جھٹکا 

سیلاب نےپاکستان میں تباہی مچادی ، تین ہزار 856 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور میں بریفنگ

سیلاب نےپاکستان میں تباہی مچادی ، تین ہزار 856 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور میں بریفنگ

میں ہار گیا ، کرپشن جیت گئی ، بھارتی بزنس مین چنئی کے کسٹم بابوئوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور مگر جاتے جاتے کرپشن زدہ نظام کو برہنہ کر گیا

میں ہار گیا ، کرپشن جیت گئی ، بھارتی بزنس مین چنئی کے کسٹم بابوئوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور مگر جاتے جاتے کرپشن زدہ نظام کو برہنہ کر گیا

ٹیکنالوجی سیکٹر کو بڑا جھٹکا ، ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر

حماس نے صدر ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی اور مستقبل کا پلان منظور کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In