• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 3, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

چینی طیارے نے جدید ترین ’غیر ملکی‘ اسٹیلتھ طیاروں پر نشانہ باندھ کر انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 17, 2025
in دنیا
0
چینی طیارے نے جدید ترین ’غیر ملکی‘ اسٹیلتھ طیاروں پر نشانہ باندھ کر انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا
0
SHARES
783
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ : چین کے جے-16 لڑاکا طیارے نے دو غیر ملکی لڑاکا طیاروں پر نشانہ بنادھ کر ملک کے ائیر ڈیفنس آئیڈینٹیفکیشن زون سے باہر نکال دیا۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پہلی مرتبہ رواں ماہ چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سے ان غیر ملکی طیاروں کو اس علاقے میں دوبارہ نہیں دیکھا گیا۔

چینی تجزیہ کار اور پی ایل اے کے سابق کرنل یوے گانگ کے مطابق، اس بات کا قوی امکان ہے کہ غیر ملکی طیارے امریکا کے جدید ترین ففتھ جنریشن ایف-22 لڑاکا طیارے تھے۔

یوے گانگ نے بتایا کہ جے-16 طیارہ اسٹیلتھ طیاروں کو اس لیے ’لاک آن‘ کرنے (نشانہ باندھنے) میں کامیاب ہوا کیونکہ پی ایل اے ایک جامع جنگی نظام (integrated combat system) استعمال کرتی ہے، جس میں سیٹلائٹس، ارلی وارننگ طیارے اور اینٹی اسٹیلتھ ریڈار شامل ہیں ۔

3 اکتوبر کو سی سی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں پی ایل اے کے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے پائلٹ لی چاؤ نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک تربیتی مشق کے دوران پیش آیا۔

انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ غیر ملکی طیاروں کے ’ارادے واضح طور پر اشتعال انگیز‘ تھے۔

لی چاؤ کے مطابق سلسلہ وار فضائی مَنوورز کے دوران انہوں نے اپنے طیارے کو الٹا کرکے ایک غیر ملکی طیارے کے اوپر اڑان بھری، اس مقام پر دونوں طیاروں کے درمیان فاصلہ صرف 10 سے 15 میٹر رہ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ کرنے کے بعد میں نے بیک وقت دونوں طیاروں کو لاک کیا اور بالآخر دونوں غیر ملکی طیارے علاقے سے نکل گئے‘۔

فوجی اصطلاح میں کسی طیارے کو ’لاک آن‘ کرنا اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ ہدف کو ٹریک کرکے حملے کے لیے مکمل طور پر نشانے پر لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چین کا جے 16 لڑاکا طیارہ ففتھ جنریشن طیارہ نہیں ہے۔ یہ طیارہ 2016 میں چینی فضائیہ میں شامل ہوا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
32سال ایسے جرم میں کاٹنے والے شخص کی کہانی جو اس نے کیا ہی نہیں تھا آخر کار آزاد ہو گیا

32سال ایسے جرم میں کاٹنے والے شخص کی کہانی جو اس نے کیا ہی نہیں تھا آخر کار آزاد ہو گیا

بھارتی فضائیہ کے انسٹرکٹرز اب برطانوی فضائیہ کے فائٹر پائلٹس کو تربیت دیں گے،ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ 

بھارتی فضائیہ کے انسٹرکٹرز اب برطانوی فضائیہ کے فائٹر پائلٹس کو تربیت دیں گے،ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ 

بنگلورو : انسٹاگرام پر محبت کے بعد شادی، شوہر نے صرف 9 ماہ بعد ہی بیوی کو قتل کر دیا

بنگلورو : انسٹاگرام پر محبت کے بعد شادی، شوہر نے صرف 9 ماہ بعد ہی بیوی کو قتل کر دیا

جہاز میں موجود لیتھیئم بیٹری میں آگ لگنے کا واقعہ ، ایئر چائنا کی ایک پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

جہاز میں موجود لیتھیئم بیٹری میں آگ لگنے کا واقعہ ، ایئر چائنا کی ایک پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

شارجہ پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور جرمانے جاری کرنے کے لیے جدید اسمارٹ ڈیوائس متعارف کرا دی، راصد نامی یہ آلہ کیسے کام کرتا ہے ؟

شارجہ پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور جرمانے جاری کرنے کے لیے جدید اسمارٹ ڈیوائس متعارف کرا دی، راصد نامی یہ آلہ کیسے کام کرتا ہے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In