• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پانچ سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے روانہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 25, 2025
in پاکستان
0
پانچ سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے روانہ
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں پانچ سال کی معطلی کے بعد ہفتے کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے مانچسٹر کے لیے پرواز کی روانگی کے ساتھ بحال ہو گئی ہیں۔

24 جون 2020 کو اس وقت کے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹس کی ڈگریوں سے متعلق قومی اسمبلی کے فورم پر بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی پائلٹس کی ایک بڑی تعداد کے لائسنس مشکوک یا جعلی ہیں۔

ان کے اس بیان نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کی اور اسی بنیاد پر یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور برطانیہ نے جولائی 2020 میں پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ہفتے کو قریباً پانچ سال تین ماہ کے بعد قومی ایئر لائن کا پاکستان سے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوا اور قومی ائیرلائن کی پہلی پروازپی کے 701 اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے لیے روانہ ہوئی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جولائی 2020 کے بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کی پہلی پرواز آج 284 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی جبکہ پی آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر پاکستان سے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں منگل اور ہفتے کو آپریٹ ہوں گی۔

پرواز کی روانگی کی تقریب میں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی شرکت کی۔

خواجہ آصف نے پانچ سال کے وقفے کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کو ’تاریخی کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مسلسل محنت اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں یہ فلائٹ آپریشن بحال ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’پی آئی اے کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ادارے کے معیار میں بہتری کے لیے دن رات محنت کی گئی ہے تاکہ وہ دنیا کے سخت ایوی ایشن معیار پر پورا اتر سکے۔‘

اس موقعے پر وزیر برائے ہوا بازی نے برطانیہ میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہی کی کوششوں سے یہ آپریشن ممکن ہوا۔

انہوں نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ اور ان کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے پی آئی اے کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ’جلد لندن کے لیے بھی فلائٹس کا آغاز کیا جائے گا تاکہ پی آئی اے کو دوبارہ اس کے اعلی مقام پر پہنچایا جا سکے۔‘

تقریب میں موجود برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے بھی مانچسٹر فلائٹ آپریشن کی بحالی کو ایک ’کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب برٹش ایئر لائنز اور پی آئی اے کہیں رکے بغیر پرواز کر سکیں گی۔‘

یورپی یونین کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز رواں برس 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ یہ پرواز چار سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد یورپی یونین کے لیے پہلی پرواز تھی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ڈنکی لگا کر امریکہ پہنچنے والے 50 کے قریب بھارتی نوجوانوں کو امریکہ سے ہتھکڑیاں لگا کر واپس بھارت ڈی پوررٹ کر دیا گیا

ڈنکی لگا کر امریکہ پہنچنے والے 50 کے قریب بھارتی نوجوانوں کو امریکہ سے ہتھکڑیاں لگا کر واپس بھارت ڈی پوررٹ کر دیا گیا

دبئی میں سپر مارکیٹ لوٹنے والے چور 2گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ملک سے فرار ہوتے وقت ایئر پورٹ سے گرفتار

دبئی میں سپر مارکیٹ لوٹنے والے چور 2گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ملک سے فرار ہوتے وقت ایئر پورٹ سے گرفتار

دنیا کی پہلی اے آئی وزیر ’’حاملہ‘’ ہو گئیں، جلد 83ڈیجیٹل بچوں کو جنم دیں گی ، البانیا کے وزیراعظم ایڈی راما کا حیرت انگیز اعلان

دنیا کی پہلی اے آئی وزیر ’’حاملہ‘’ ہو گئیں، جلد 83ڈیجیٹل بچوں کو جنم دیں گی ، البانیا کے وزیراعظم ایڈی راما کا حیرت انگیز اعلان

بریجیت میکرون کے پیدائش کے وقت مرد ہونے کا الزام ، فرانسیسی خاتونِ اول کو آن لائن ہراساں کرنے کے الزام میں 10 افراد کا ٹرائل شروع

بریجیت میکرون کے پیدائش کے وقت مرد ہونے کا الزام ، فرانسیسی خاتونِ اول کو آن لائن ہراساں کرنے کے الزام میں 10 افراد کا ٹرائل شروع

ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

ایس پی عدیل اکبر کی موت قتل یا خودکشی؟ انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In