• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ایس پی عدیل اکبر کی موت قتل یا خودکشی؟ انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

by ویب ڈیسک
اکتوبر 27, 2025
in پاکستان
0
ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
0
SHARES
1.6k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی ہے، جس میں افسوسناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مرتب کرنے سے پہلے ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر، ڈرائیور اور معالج ڈاکٹر سمیت دیگر متعلقہ افراد کے بیانات قلم بند کیے۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر طویل عرصے سے گہرے ذہنی دباؤ (ڈیپ روٹیڈ اسٹریس) کا شکار تھے۔

ڈاکٹر کے مطابق اس قسم کے ذہنی دباؤ کے لیے کوئی اچانک واقعہ ضروری نہیں ہوتا بلکہ متاثرہ شخص ماضی کے دباؤ اور واقعات کو ذہن میں لیے پھرتا ہے۔

ڈاکٹر کے انکشافات اور ماضی کی محرومیاں

رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے تھے۔ دورانِ گفتگو ڈاکٹر نے ان سے دفتری دباؤ سے متعلق سوال کیا جس پر عدیل اکبر نے کہا کہ “میں یہاں خوش ہوں”۔

تاہم ڈاکٹر نے بتایا کہ عدیل اکبر ترقی نہ ہونے پر دل برداشتہ تھے اور ماضی میں کئی بار خودکشی کے خیالات آنے کا ذکر بھی کر چکے تھے۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ انہوں نے عدیل اکبر اور ان کے اہلِ خانہ کو ہدایت کی تھی کہ انہیں اسلحہ اور تیز دھار اشیاء سے دور رکھا جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عدیل اکبر کے خلاف بلوچستان میں ایک انکوائری 2 سال تک جاری رہی، جسے اُس وقت کے ایس ایس پی معروف نے مرتب کیا تھا۔

سابق ایڈیشنل آئی جی نے اس رپورٹ کی بنیاد پر عدیل اکبر کو سزا دی تھی، جس کے باعث وہ 2 بار پروموشن سے محروم رہے۔

اسلام آباد میں تعیناتی اور آخری دن کی تفصیل

انکوائری کے مطابق عدیل اکبر کو تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل اسلام آباد میں تعینات کیا گیا تاکہ ان کی ترقی ممکن بنائی جا سکے۔ انہیں ان کے کورس میٹ ایس پی خرم کی سفارش پر ایس پی انڈسٹریل ایریا لگایا گیا تھا۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے سے قبل عدیل اکبر ڈیڑھ گھنٹہ تک گاڑی میں گھومتے رہے، پھر گھر واپس جا کر کچھ دیر بعد اپنے ڈرائیور اور آپریٹر کو بلایا اور ان کے ہمراہ سیکرٹریٹ گئے جہاں ان کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر سے ملاقات طے تھی۔

رپورٹ کے مطابق شام 4 بجکر 23 منٹ پر سیکشن آفیسر نے عدیل اکبر کو فون پر بتایا کہ وہ دفتر سے جا چکے ہیں۔ اس کے بعد عدیل اکبر نے یو ٹرن لے کر دفترِ خارجہ کی سمت گاڑی موڑی۔

انہیں آخری فون کال ایس پی صدر یاسر کی موصول ہوئی، جس میں انہوں نے سبزی منڈی کے ایک واقعے پر بات کی۔ کال کے چند منٹ بعد عدیل اکبر نے اپنے آپریٹر سے گن لے کر خود کو گولی مار لی۔

ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے تھے اور حال ہی میں کشمیر آپریشن میں بھی شریک رہے تھے۔ تاہم مریدکے آپریشن میں انہوں نے حصہ نہیں لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ عدالت اور اعلیٰ افسران کو ارسال کر دی گئی ہے، جب کہ مزید شواہد کا تجزیہ جاری ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر آ گیا

سموگ: چین سے ہی کچھ سیکھ لیں

لندن میں ارب پتی اسرائیلی سے زین قریشی، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی ملاقات کیوں ہوئی ، ساڑھے 7لاکھ تنخواہ لینے والے رئوف حسن کن ملک دشمن عناصر سے رابطے میں تھے ،عطا تارڑ کے تہلکہ خیز انکشافات

افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر نیشنل کرائم اینڈ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے متعدد افسران گرفتار

ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر نیشنل کرائم اینڈ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے متعدد افسران گرفتار

پاکستان میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور درزی کی دوکان سے 12سوٹ چوری کر کے اعتکاف بیٹھ گیا ، پکڑا کیسے گیا ؟

واردات کیلئے ملزم اسٹورزمیں چھپ جاتا تھا اوراسٹورز بند ہونے کے بعد چوری کرتا تھا،راولپنڈی میں شاپنگ مالز اور سپراسٹورز سےچوری کرنے والا ملزم گرفتار، 32 لاکھ برآمد

یو اے ای: خاتون کو چکما دیکر ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنے والے چور 3 گھنٹے میں گرفتار

یو اے ای: خاتون کو چکما دیکر ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنے والے چور 3 گھنٹے میں گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In