• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

روس کا بین البراعظمی میزائلوں سے بھی طاقتور زیر آب ایٹمی ہتھیار کا کامیاب تجربہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 30, 2025
in Uncategorized
0
روس کا بین البراعظمی میزائلوں سے بھی طاقتور زیر آب ایٹمی ہتھیار کا کامیاب تجربہ
0
SHARES
312
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس نے دنیا کے سب سے طاقتور زیرِ آب ایٹمی ہتھیار ”پوسائیڈون“ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جو کسی بھی دفاعی نظام سے روکا نہیں جا سکتا۔ پیوٹن نے کہا کہ اس ہتھیار کی رفتار، گہرائی میں مار اور تباہ کن صلاحیت کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں۔

روسی صدر نے یہ دعویٰ ماسکو کے ایک فوجی اسپتال کے دورے کے دوران کیا، جہاں انہوں نے یوکرین جنگ میں زخمی ہونے والے روسی فوجیوں کی عیادت کی۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ ”پوسائیڈون“ نہ صرف سمندر کی گہرائیوں سے لانچ ہوتا ہے بلکہ اپنے ایٹمی پاور یونٹ کے ذریعے طویل عرصے تک فعال رہ سکتا ہے۔ ان کے بقول، ”ہم نے پہلی بار اسے آبدوز سے لانچ انجن کے ذریعے چلایا اور اس کا نیوکلیئر پاور یونٹ بھی کامیابی سے فعال ہوا، ایسا نظام دنیا میں کسی کے پاس نہیں۔“

روس نے یہ تجربہ منگل کے روز کیا تھا۔ عسکری ماہرین کے مطابق پوسائیڈون ایک ایسا ہائبرڈ ہتھیار ہے جو ایٹمی ٹارپیڈو اور ڈرون دونوں کی خصوصیات رکھتا ہے۔ اس کا نام دیوتا ”پوسائیڈون“ کے نام پر رکھا گیا ہے اور نیٹو میں اسے ”کینیون“ (Kanyon) کہا جاتا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار 20 میٹر لمبا، تقریباً دو میٹر چوڑا اور 100 ٹن وزنی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پوسیڈون 10 ہزار کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے اور تقریباً 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کرتا ہے۔ اس میں دو میگا ٹن صلاحیت کا ایٹمی وار ہیڈ نصب کیا جا سکتا ہے، جو ساحلی شہروں میں تباہ کن تابکاری لہریں پیدا کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ پوسائیڈون کی طاقت روس کے جدید ترین بین البراعظمی میزائل ”سرمد“ (Sarmat) سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے مغربی دنیا کو واضح پیغام دیا کہ روس کبھی بھی یوکرین جنگ یا مغربی دباؤ کے سامنے جھکنے والا نہیں۔

روس کے اس تجربے کے بعد عالمی سطح پر ایک نئی ایٹمی دوڑ کا آغاز ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی محکمہ دفاع کو نیوکلئیر تجربات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا، چین اور روس تینوں ہی اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو جدید بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تجربے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پیوٹن کو ایٹمی میزائل آزمانے کے بجائے یوکرین میں جنگ ختم کرنی چاہیے۔“

واضح رہے کہ روس نے پچھلے ہفتے ایک اور جدید میزائل ”بیوریویستنک“ کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا، جس کے بعد مغربی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ دیوتا "پوسائیڈون” (Poseidon) یونانی اساطیر (Greek Mythology) کا ایک بہت مشہور اور طاقتور دیوتا تھا۔

پوسائیڈون سمندر، زلزلوں اور گھوڑوں کا دیوتا تھا۔ یونانی عقیدے کے مطابق، وہ سمندروں کا حاکم تھا، اور جب وہ غصے میں آتا تو سمندری طوفان، زلزلے یا سونامی پیدا کرتا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
جعلی ای چالان سے ہوشیار! نئے سائبر فراڈ کو کیسے پہچانیں؟

جعلی ای چالان سے ہوشیار! نئے سائبر فراڈ کو کیسے پہچانیں؟

افغان تارک وطن کے چاقو حملے کے بعد کریک ڈائون ،برطانیہ میں 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار، ایک ہزار ملک بدر

افغان تارک وطن کے چاقو حملے کے بعد کریک ڈائون ،برطانیہ میں 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار، ایک ہزار ملک بدر

مالٹا میں چھٹیاں منانے والے پاکستانی باپ بیٹا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

مالٹا میں چھٹیاں منانے والے پاکستانی باپ بیٹا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

چین کی معیشت سمندر جیسی ، چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، چینی صدر شی جن پنگ کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان

چین کی معیشت سمندر جیسی ، چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، چینی صدر شی جن پنگ کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان

سیشن جج اغوا

پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In