برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے، شمالی آئرلینڈ میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بر طانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں افغان تارک وطن نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا تھا۔ واقعہ مڈ ہرسٹ گارڈنز آکس برج کے علاقہ میں پیش آیا تھا۔
برطانیہ کی پولیس نے 22 سال کے افغان ملزم کو ٹیزرگن سے نشانہ بنا کر موقع سے گرفتار کرلیا تھا۔ مقتول مقامی کمیونٹی کا معزز رکن اور کونسل ممبر تھا۔
حملے کے وقت وہ اپنے کتے کو گھما رہا تھا۔ حملہ آور افغان نے اس کے گلے پر چھری سے وار کیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔





