• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

صدر پیوٹن کی پاکستان کو دھمکی کی ویڈیو جعلی ہے، روسی سفارت خانے کی وضاحت

by ویب ڈیسک
اکتوبر 30, 2025
in دنیا
0
صدر پیوٹن کی پاکستان کو دھمکی کی ویڈیو جعلی ہے، روسی سفارت خانے کی وضاحت
0
SHARES
124
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں روسی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر وائرل ’صدر پیوٹن کی پاکستان کو دھمکی‘ کی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

روسی سفارت خانےکی جانب سے جاری کی گئی تفصیلی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو، جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے پاکستان کو دھمکی دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے، مکمل طور پر جعلی ہے‘۔

آج کل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کو دھمکی دی ہے۔ دراصل یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ کلپ 23 اکتوبر 2025 کو روسی جغرافیائی… pic.twitter.com/2eH1O3t9tp

— Embassy of Russia in Pakistan (@RusEmbPakistan) October 30, 2025

بیان کے مطابق مذکورہ ویڈیو 23 اکتوبر کو روسی جغرافیائی سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے بعد روسی صدر کی میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ تاہم صدر پیوٹن نے اس گفتگو میں پاکستان یا افغانستان کا ذکر تک نہیں کیا۔

روس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے سیاسی اور سفارتی حل کا حامی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’روس دونوں ممالک کو اپنا دوست سمجھتا ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے خصوصاً دہشت گردی کے خلاف تعاون اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر تعلقات کو بہتر بنائیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق بیان دے رہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ جوڑی گئی آڈیو میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حقیقت میں اس ویڈیو کا ’فارسی‘ زبان میں من گھڑت اور غلط ترجمہ (وائس اوور) کیا گیا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔ افغانستان کی جانب سے 11 اکتوبر کی رات پاکستان پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔

جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں، ایک دوسرے کے خلاف بیانات سامنے آئے۔ جس کے بعد ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں دوحہ اور استنبول میں مذاکرات ہوئے جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔

قطر اور ترکیہ کی درخواست پر مذاکرات اب دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں، تاکہ مذاکراتی عمل کو مکمل طور پر ختم ہونے سے بچایا جا سکے۔

وائرل فیک ویڈیو ملاحظہ کریں

روسی صدر پیوتن کی پاکستان اور پاک فوج کو کھلی اور براہ راست دھمکی، اب اگر افغانستان پر حملہ کیا تو جواب صرف کابل سے نہیں ملے گا، ماضی قریب میں تو ہمیں اتنے سنگین نتائج کی دھمکی کسی نے نہیں دی، پاکستان کیلئے بہت نازک اور خطرناک صورتحال ہے، یہ صرف روس کا موقف نہیں چین کا بھی یہی pic.twitter.com/UeZnbaDLfF

— ᴊᴀᴍᴀʟᴜᴅᴅɪɴ ᴍᴀʟAᴋʏᴀʀ (@Jamaluddin_CEO) October 29, 2025
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ڈکشنری ڈاٹ کام نے 67 (سکس۔سیون) کو 2025 کا لفظ قرار دیدیا

ڈکشنری ڈاٹ کام نے 67 (سکس۔سیون) کو 2025 کا لفظ قرار دیدیا

مرحوم ایرانی صدر کے بعد ایک اور ملک کے سربراہ طیارے سمیت لاپتہ

تمام کاغذات مکمل مگر ایف آئی اے کے ایک نئے ضابطے نے سینکڑوں پاکستانیوں کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا، پرواز میں بیٹھنے کی اجازت ہی نہ ملی

خیبر پختونخوا حکومت کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

قومی ائیرلائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپےکا ٹیکس خود استعمال کیا، سیکرٹری نجکاری کمیشن

پچھلا جلسہ موخر ، اب کی بار جلسہ یا دھرنا ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا سرپرائز ، جولائی کی تاریخ دے دی

سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی آمنے سامنے

متحدہ اعرب امارات مقیم بھارتیوں کے نئے پاسپورٹ کے اجرا اور پرانے کی تجدید کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی

متحدہ اعرب امارات مقیم بھارتیوں کے نئے پاسپورٹ کے اجرا اور پرانے کی تجدید کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In