• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی آمنے سامنے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 30, 2025
in پاکستان
0
پچھلا جلسہ موخر ، اب کی بار جلسہ یا دھرنا ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا سرپرائز ، جولائی کی تاریخ دے دی
0
SHARES
92
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سلمان اکرم راجہ نے ٹوئٹ کیا :خان صاحب نے جب سہیل آفریدی کو وزیر اعلی نامزد کیا تو بعض کو سانپ سونگھ گیا۔ جونہی مجھے نظر آیا کہ خان صاحب کے فیصلے کو ناکام بنانے کی کوشش جاری ہے میں پشاور پہنچا۔ پانچ دن سیاسی اور وکالتی جنگ لڑی۔ اللہ تعالیٰ نے خان صاحب کے فیصلے کو قبولیت بخشی۔ خان صاحب نے میری تعریف کی۔
اس پر جواب دیتے ہوئے سینیٹر مشال یوسفزئی کا کہنا تھا
بصد احترام راجہ صاحب کیا آپکو اور ہم سب کو خان صاحب نے روکا نہیں تھا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی ٹویٹس نہیں کرنی نا ہی اپنے لوگوں پر اٹیک کرنا ہے تو پھر ان ٹویٹس کا مقصد کیا ہے اور اگر مقصد عوام کو آگاہ کرنا ہے تو پھر کیا آپ بتائینگے کہ آپ سے منسلک پنجاب کے گروپ اور انکے پالے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے میرے پیچھے کیوں کمپین چلائی ؟
آپ کے ارد گرد کے پنجاب کا مخصوص ٹولہ مجھ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہے ؟ کیا آپکو عمران خان صاحب نے میرے سامنے نہیں کہا تھا کہ عالیہ حمزہ کو میں نے پنجاب کے پورے اختیارات دیے ہے کہ وہ اپنی مرضی کی ٹیم بنائے کیونکہ عالیہ کی پرفارمنس نظر آرہی ہے اور میں اس سے پروگریس لونگا ؟
کیا جب میں نے خان صاحب کو عادل راجہ کا بتایا اور خان صاحب نے کہا وہ irrelavant ہے اور اس کو ریسپونڈ ہی نہیں کرنا تو آپ خاموش بیٹھے تھے آپ نے عادل راجہ کو نا اون کیا نا خان صاحب کو بتایا کہ آپ خود بھی رابطے میں ہیں اور آپکی ان سے یوکے میں ملاقاتیں بھی ہوچکی ہے ۔
کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ سہیل آفریدی صاحب کی تعیناتی میں آپکا کیا عمل دخل تھا ، آپ بھی خان صاحب کا میڈیا کو اعلان سن کر حیران ہوگئے تھے اور پھر اس دن 6 بجے سے پہلے اڈیالہ سے باہر نہیں جارہے تھے آپ سے پوچھا بھی گیا کہ یوں تو آپ روز جلدی واپس چلے جاتے ہیں آج کیوں نہیں جارہے ہیں ، آپ خیبر پختونخوا نا بھی آتے تو بھی سہیل آفریدی صاحب نے وزیر اعلیٰ بن جانا تھا کیونکہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکم عدولی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ۔
سابقہ وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈاپور صاحب نے اِسی رات استعفیٰ دیا ، اسپیکر بابر سلیم سواتی صاحب نے رولنگ دی ، جنید اکبر صاحب نے سیاسی محاذ سنبھالا اور آپ سے کیے گنا سینئر جو آئین اور قانون کا پہاڑ جانے جاتے ہیں قاضی محمد انور صاحب نے اے جی آفس کے ذریعے پشاور ہائی کورٹ میں قانونی محاذ سنبھالا ، آپ کی خواہش پر آپکو لیڈ دی گئی ورنہ آپکو اور ہم سب کو پتا ہے کہ خان صاحب نے سخت ہدایات دی ہے کہ اُن کے ہوتے ہوئے کوئی کے پی میں انٹرفیرنس نہیں کرے گا اور یوں حکومت کا پرامن ٹرانزیشن ہوّا ۔ ہم غدار ہے جو 4 اکتوبر کو بھی احتجاج میں فرنٹ پر تھے ، 26 نومبر کو بھی تھے ، اپنے لیڈر عمران خان کے ہر حکم پر ہر احتجاج ، جلسے اور جلوس پر فرنٹ پر پائے جاتے ہیں اور اپنے لیڈر عمران خان کے بیانیے کا وزن بھی اٹھا سکتے ہیں ، آپ سے کیا گِلا کرے آپ تو خان صاحب کی ٹویٹ تک ریٹویٹ نہیں کرتے ؟؟ کیا آپ خان صاحب کے بیانیے تک کا وزن نہیں اٹھا سکتے اگر نہیں اٹھا سکتے اور آپ کے لیے کسی عہدے کی کوئی وقعت نہیں تو برائے مہربانی کسی اور کو موقع دے دے ۔
ہمارا لیڈر اور انکی اہلیہ اندر ہے ، یہ تماشے آپ مزید بند ہونے چاہیے ، پانچ مہینوں سے آپ نے انکے بار بار کہنے کے باوجود سپریم کورٹ میں پیٹیشن نہیں کی وہ اس وقت آئسولیشن میں اور آپ ایسے ٹویٹس کر رہے ہیں ، بی بی کی فیملی کی دو ہفتوں سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی ان کے کپڑے تک روک لیئے گئے ہیں ،خان صاحب اور بی بی صاحبہ کو کمبل تک نہیں دینے دیا جارہا آپ نے اس حوالے سے کیا کیا ؟؟ انہی تماشوں کی وجہ سے اب میں اپنی مرضی سے لیگل کمیٹی کے گروپ کا حصہ نہیں بن رہی کیونکے میرے خیال سے لیگل کمیٹی کی ناقص اسٹریٹیجی کی وجہ سے ہم اپنے لیڈر عمران خان کو رہا کرنے کی بجائے ان سے ملاقات کرنے اور انکو جیل میں ضرورت کی چیزیں دینے کی جدوجہد تک آگئے ہیں ۔
میں ایسی کسی بھی چیز کا کبھی بھی حصہ نہیں بنونگی جو خان صاحب اور انکی اہلیہ کو نقصان دینے کا ذریعہ ہو۔ باقی نا مجھے کوئی ڈرا سکتا ہے نا ہی جھکا سکتا ، نا ہی کوئی کمپین میرا حوصلہ خراب کر سکتی ہے ، مجھے میرے لیڈر نے مقابلہ کرنا سکھایا ہے ۔ اگر اب بھی کسی کو مزید کوئی شک ہے تو آزما کے دیکھ لے ۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
متحدہ اعرب امارات مقیم بھارتیوں کے نئے پاسپورٹ کے اجرا اور پرانے کی تجدید کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی

متحدہ اعرب امارات مقیم بھارتیوں کے نئے پاسپورٹ کے اجرا اور پرانے کی تجدید کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی

16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کا الزام، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کیخلاف دو دن قبل درج ہونے والی ایف آئی آر ختم کیوں کرنا پڑی؟

16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کا الزام، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کیخلاف دو دن قبل درج ہونے والی ایف آئی آر ختم کیوں کرنا پڑی؟

برف پگھل گئی ؟ َامریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے، اس معاہدے کی کیا اہمیت ہے ؟ اہم تفصیلات

برف پگھل گئی ؟ َامریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے، اس معاہدے کی کیا اہمیت ہے ؟ اہم تفصیلات

سیشن جج اغوا

گولڈن ویزا فراڈ ، یو اے ای میں 6ہزار درہم کے ویزا فراڈ میں ایشیائی تاجر کو جرمانہ

آندھرا پردیش: مذہبی اجتماع میں خوفناک بھگدڑ، دس ہلاکتوں کی اطلاعات

آندھرا پردیش: مذہبی اجتماع میں خوفناک بھگدڑ، دس ہلاکتوں کی اطلاعات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In