آندھرا پردیش کے ضلع شری کاکولم کے قصبے کاشی بگّا میں واقع وینکٹیشورا سوامی مندر میں ہفتے کے روز بھگدڑ کے باعث کم از کم 10 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
بھگدڑ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 30 منٹ پر اس وقت ہوئی جب ایک بڑی تعداد میں لوگ ایکادشی تقریبات کے لیے جمع تھے۔
واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں لاشیں زمین پر پڑی دکھائی دیتی ہیں اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں مصروف ہیں۔
وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے اس افسوسناک حادثے پر صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے "دل توڑ دینے والا” قرار دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا:
"کاشی کاشی بگگا کے وینکٹیشورا مندر میں بھگدڑ کے نے مجھے جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ یاتریوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ میں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔





