• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

تلنگانہ :اسپتال کے مردہ خانے سے زندہ لاش مل گئی، ہوشربا حقائق سامنے آگئے

by ویب ڈیسک
نومبر 1, 2025
in دنیا
0
تلنگانہ :اسپتال کے مردہ خانے سے زندہ لاش مل گئی، ہوشربا حقائق سامنے آگئے
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں سرکاری اسپتال کے عملے کی سنگین غفلت کے باعث ایک زندہ مریض کو مردہ قرار دے کر مردہ خانے بھیج دیا گیا۔

تاہم بروقت انکشاف پر اس کی جان بچ گئی، واقعے نے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جب کہ حکام نے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے شہر محبوب آباد میں پیش آیا، جہاں سرکاری اسپتال کے عملے نے 45 سالہ راجو نامی شخص کو زندہ ہوتے ہوئے بھی مردہ قرار دے دیا۔

ٹریکٹر ڈرائیور راجو کا تعلق جیارام گاؤں سے ہے وہ ٹانگ میں درد اور گردوں کے مسائل کے علاج کے لیے کئی بار اسپتال آیا لیکن عملے نے مبینہ طور پر اس کا علاج کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا اور کوئی تیماردار بھی ساتھ موجود نہیں تھا۔

راجو جمعرات کے روز اسپتال کے مردہ خانے کے قریب بےہوش ہو کر گرگیا، اسپتال کے عملے نے اسے دیکھ کر غلطی سے مردہ قرار دے دیا اور بغیر تصدیق کے اس کی “لاش” مردہ خانے میں رکھ کر دروازہ باہر سے بند کر دیا۔

پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد صفائی کے عملے نے اندر سے حرکت محسوس کی اور فوراً انتظامیہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور راجو کو فوری طبی امداد فراہم کرائی، جس کے بعد اس کی حالت مستحکم ہوگئی۔

اسپتال کے میڈیکل آفیسر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واقعے کی اندرونی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کسی مریض کو شناخت یا تیماردار کی عدم موجودگی کے باعث علاج سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

یہ واقعہ اسپتال کے عملے پر مقامی آبادی میں غم و غصے کا باعث بن گیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں بہتر انتظامات، عملے کی تربیت اور مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو یقینی طور پر بہتر بنایا جائے تاکہ اس نوعیت کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
خیبرپختونخوا: نئی کابینہ چہرے پرانے

خیبرپختونخوا: نئی کابینہ چہرے پرانے

بھارتی نوسر باز نے دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا دیا

بھارتی نوسر باز نے دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا دیا

سال 2025 میں معیار زندگی کے لحاظ سے دنیا کے 10 ممالک کی فہرست جہاں رہن سہن زرا کٹھن ہے

سال 2025 میں معیار زندگی کے لحاظ سے دنیا کے 10 ممالک کی فہرست جہاں رہن سہن زرا کٹھن ہے

*ہالووین تہوار۔۔۔آزادیِ اظہار یا شناخت کا دھوکا؟

*ہالووین تہوار۔۔۔آزادیِ اظہار یا شناخت کا دھوکا؟

ٹیکنالوجی سیکٹر کو بڑا جھٹکا ، ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر

پاکستان زیر زمین ایٹمی تجربے کر رہا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In