• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

بھارتی نوسر باز نے دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا دیا

by ویب ڈیسک
نومبر 1, 2025
in دنیا
0
بھارتی نوسر باز نے دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا دیا
0
SHARES
226
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا کی معروف سرمایہ کاری فرم بلیک راک اور متعدد بین الاقوامی قرض دہندگان کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا ہوا انہیں جب یہ انکشاف ہوا کہ انہوں نے 500 ملین ڈالر (تقریباً 44 ارب بھارتی روپے) سے زائد رقم ایک مبینہ فراڈ میں کھو دی ہے، فراڈ کا مرکزی کردار بھارتی نژاد ٹیلیکام ایگزیکٹو بینکم برہم بھٹ بتایا جا رہا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق، بلیک راک کی ذیلی سرمایہ کاری کمپنی ایچ پی ایس انوسٹمنٹ پارٹنرز اور دیگر مالیاتی اداروں نے امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ برہم بھٹ نے اپنی ٹیلی کام کمپنیوں براڈ بینڈ ٹیلی کام اور بریج وائس کے ذریعے جعلی انوائسز اور فرضی اکاؤنٹس ریسیویبلز بنا کر قرض حاصل کیے۔

رپورٹ کے مطابق، ان کمپنیوں نے مالی طور پر مستحکم ہونے کا ایک جعلی تاثر پیش کیا، جبکہ دراصل بڑی رقم بھارت اور ماریشس کے آف شور اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی تھی۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ برہم بھٹ کے نیٹ ورک پر 500 ملین ڈالر سے زیادہ واجب الادا ہیں۔ فرانسیسی بینک بی این پی پیریبا نے بھی ان قرضوں کی فنانسنگ میں حصہ لیا تھا، جو ایچ پی ایس نے برہم بھٹ کی کمپنیوں کو دیے۔ تاہم بینک نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

یہ اسکینڈل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلیک راک نے رواں سال ہی ایچ پی ایس کو خرید کر پرائیویٹ کریڈٹ مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو بڑھایا ہے۔

جولائی 2025 میں ایچ پی ایس کے ایک ملازم نے گاہکوں کے ای میل پتوں میں مشکوک مماثلت دیکھی، جو جعلی ڈومینز سے بنائے گئے تھے۔ مزید تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ بعض ‘کلائنٹس’ دراصل وجود ہی نہیں رکھتے تھے۔

جب ایچ پی ایس حکام نے بینکم برہم بھٹ سے وضاحت طلب کی، تو اس نے پہلے معاملہ ٹالنے کی کوشش کی اور پھر فون اٹھانا ہی بند کر دیا۔ جب کمپنی کے دفاتر گارڈن سٹی (نیویارک) میں چیک کیے گئے تو وہ بند اور ویران پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، تحقیقات میں معلوم ہوا کہ گزشتہ دو سالوں میں فراہم کیے گئے تمام کلائنٹ ای میلز جعلی تھے، جبکہ بعض معاہدے 2018 تک پرانے جعلی دستاویزات پر مبنی تھے۔

عدالتی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بینکم برہم بھٹ نے کاغذی اثاثوں پر مبنی ایک خیالی بیلنس شیٹ تیار کی، تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے کروڑوں ڈالر کے قرض حاصل کیے جا سکیں۔ مزید الزام ہے کہ اس نے رقوم کو خفیہ طور پر بھارت اور ماریشس کے اکاؤنٹس میں منتقل کیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سال 2025 میں معیار زندگی کے لحاظ سے دنیا کے 10 ممالک کی فہرست جہاں رہن سہن زرا کٹھن ہے

سال 2025 میں معیار زندگی کے لحاظ سے دنیا کے 10 ممالک کی فہرست جہاں رہن سہن زرا کٹھن ہے

*ہالووین تہوار۔۔۔آزادیِ اظہار یا شناخت کا دھوکا؟

*ہالووین تہوار۔۔۔آزادیِ اظہار یا شناخت کا دھوکا؟

ٹیکنالوجی سیکٹر کو بڑا جھٹکا ، ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر

پاکستان زیر زمین ایٹمی تجربے کر رہا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

بنگور میں آفس لائٹس بند نہ کرنے پر بحث خوفناک شکل اختیار کر گئی، پہلے آنکھوں میں سرخ مرچیں ڈال گئیں پھر ٹیکنالوجی کمپنی کے مینیجر کو آہنی ڈمبلز سے قتل کر دیا گیا

بنگور میں آفس لائٹس بند نہ کرنے پر بحث خوفناک شکل اختیار کر گئی، پہلے آنکھوں میں سرخ مرچیں ڈال گئیں پھر ٹیکنالوجی کمپنی کے مینیجر کو آہنی ڈمبلز سے قتل کر دیا گیا

میری تین بیٹیاں چلی گئیں،تلنگانہ سانحہ میں اپنی تین بیٹیاں کھو دینے والے والد کا دل دہلا دینے والا دکھ، حادثے نے سب کچھ بدل دیا

میری تین بیٹیاں چلی گئیں،تلنگانہ سانحہ میں اپنی تین بیٹیاں کھو دینے والے والد کا دل دہلا دینے والا دکھ، حادثے نے سب کچھ بدل دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In