• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

ہریانہ کے نوجوان یوراج کو ڈنکی لگا کر امریکہ سفر کے دوران گواتیمالا میں اسمگلروں نے یرغمال بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا

by ویب ڈیسک
نومبر 1, 2025
in دنیا
0
ہریانہ کے نوجوان یوراج کو ڈنکی لگا کر امریکہ سفر کے دوران گواتیمالا میں اسمگلروں نے یرغمال بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا
0
SHARES
192
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہریانہ کے ایک 18 سالہ نوجوان کو امریکہ جانے کے غیر قانونی ’ڈنکی روٹ‘ کے ذریعے سفر کے دوران اغوا کر کے گواتیمالا میں یرغمال بنا لیا گیا، جہاں اسمگلرز نے اسے قتل کر دیا۔ یہ الزام مقتول کے گھر والوں نے لگایا ہے۔

یُوراج، جو اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، ضلع کیتھل کے پنڈری قصبے کے موہنا گاؤں سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ 13 اکتوبر 2024 کو امریکہ روانہ ہوا تھا۔

گھر والوں کو اس کی موت کا علم گزشتہ ہفتے اس وقت ہوا جب اسمگلرز نے مبینہ طور پر میکسیکو سے جاری کیا گیا ایک ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھیجا، جس میں درج تھا کہ یوراج 4 مارچ کو گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

یوراج کے والد کلدیپ کے مطابق گزشتہ سال ایجنٹس نے 41 لاکھ روپے میں امریکہ پہنچانے کا معاہدہ کیا تھا، اور کہا تھا کہ ادائیگی منزل پر پہنچنے کے بعد ہی لی جائے گی۔ تاہم بعد میں مختلف بہانوں سے 25 لاکھ روپے ایڈوانس لے لیے گئے۔

پیسہ دینے کے بعد کچھ ہی عرصے میں یوراج سے گھر والوں کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ چند مہینوں بعد انہیں ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں یوراج اور پنجاب کے ایک نوجوان کو گواتیمالا میں یرغمال بنا کر فرش پر منہ کے بل لٹایا گیا تھا اور اسمگلرز انہیں مارتے اور تھپڑ مارتے دکھائی دے رہے تھے۔

کلدیپ نے بتایا کہ اسمگلرز پستول بھر کر دونوں نوجوانوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہے تھے اور یوراج کی رہائی کے بدلے تقریباً 17.5لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اپنے آخری پیغام میں یوراج روتے ہوئے کہتا ہے:

پاپا جی، انہوں نے ہمیں یرغمال بنا لیا ہے۔ وہ ہمیں بہت مار رہے ہیں۔ وہ ہمیں مار ڈالیں گے… براہِ کرم پیسے بھیج دیں، نہیں تو وہ ہمیں قتل کر دیں گے۔

مارچ میں یوراج کے اہلِ خانہ نے کیتھل کے ایس پی سے ملاقات کی اور ایجنٹس کے خلاف کارروائی اور بیٹے کو بحفاظت واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

بعد میں گھر والوں کا رابطہ ایک نیپالی اسمگلر پال سے ہوا، جس نے بتایا کہ یوراج کو مار دیا گیا ہے۔ جب گھر والوں نے ثبوت مانگا تو اس نے پیسے مانگے۔ گھر والوں نے اسے 1500 امریکی ڈالر بھیجے، جس کے بعد اس نے لاش کی تصاویر اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھیج دیا۔

یوراج کے چچا کُلوَنت نے بتایا کہ ہریانہ کے تین ایجنٹس — دیویندر چیم، نورجوت دُشین، اور نوین عرف نیتو عرف مائیکل — اس پورے نیٹ ورک میں شامل تھے۔ ان کے مطابق نوین، جو کرکشیترہ کے حسن پور گاؤں کا رہنے والا ہے، اس سازش کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

یوراج کی ماں سربجیت کور نے روتے ہوئے کہا:

اب سب کچھ تباہ ہوگیا ہے… زندگی سے ساری امید ختم ہوگئی ہے، میرا سہارا ہمیشہ کے لیے چلا گیا۔ نےجن سب نے یہ سب کیا، خدا انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
تلنگانہ :اسپتال کے مردہ خانے سے زندہ لاش مل گئی، ہوشربا حقائق سامنے آگئے

تلنگانہ :اسپتال کے مردہ خانے سے زندہ لاش مل گئی، ہوشربا حقائق سامنے آگئے

خیبرپختونخوا: نئی کابینہ چہرے پرانے

خیبرپختونخوا: نئی کابینہ چہرے پرانے

بھارتی نوسر باز نے دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا دیا

بھارتی نوسر باز نے دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا دیا

سال 2025 میں معیار زندگی کے لحاظ سے دنیا کے 10 ممالک کی فہرست جہاں رہن سہن زرا کٹھن ہے

سال 2025 میں معیار زندگی کے لحاظ سے دنیا کے 10 ممالک کی فہرست جہاں رہن سہن زرا کٹھن ہے

*ہالووین تہوار۔۔۔آزادیِ اظہار یا شناخت کا دھوکا؟

*ہالووین تہوار۔۔۔آزادیِ اظہار یا شناخت کا دھوکا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In