• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, دسمبر 1, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بیٹے کی گواہی تسلیم، بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد

by ویب ڈیسک
نومبر 26, 2025
in پاکستان
0
پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
0
SHARES
63
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے ملزم کے خلاف اس کے بیٹے کی گواہی درست تسلیم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا ملزم کو عمرقید دینے کا فیصلہ برقرار رکھا اور ملزم اشرف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد اشرف کے خلاف چشم دید گواہ اس کا بیٹا ہے، کوئی بیٹا اپنے باپ پر اس قسم کا جھوٹا الزام نہیں لگا سکتا، بیٹے نے خود باپ پر قتل کا الزام لگایا جسے بغیر کسی شواہد کے اس الزام کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

فیصلے کے مطابق ملزم کے وکیل کا موقف تھا کہ مقتولہ کے دیگر بچے بھی تھے مگر کسی نے باپ کو چارج شیٹ نہیں کیا، عدالت گواہوں کی تعداد نہیں بلکہ اہمیت دیکھتی ہے، ہر کوئی یہ سمجھ سکتا ہےکہ اگر باپ پر ہی ماں کو قتل کرنے کا الزام ہو تو بچے کس صورتحال میں ہوں گے۔

عدالت نے کہا کہ ہر بچے سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ اپنے باپ کے خلاف گواہی دے گا، خوف ،ڈر اور وفاداری یہ سب چیزیں بچے پر اثر انداز ہوسکتی ہیں، دیگر بچوں کا والد کے خلاف گواہی نہ دینا پراسیکیوشن کے کیس کو کمزور نہیں کرتا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیاکہ ملزم کے وکیل نے دلیل دی کہ مقتولہ کو قتل کرنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی، بہت سے کیس ایسے ہیں جہاں بغیر کسی وجہ کے جرم کیا گیا، یہ کہنا کہ مقتولہ کو قتل کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی محض اس پر ملزم کی بریت نہیں ہوسکتی۔

جج نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں مکمل کامیاب رہی، عدالت ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ملزم محمد اشرف پر 2021 میں گوجرانوالہ کے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور سال 2022میں گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
مبینہ طور پر گھر والوں کے خوف سے فرار ہونے والے پاکستانی لڑکا لڑکی بھارتی سرحد عبور کرتے پکڑے گئے ، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ 

مبینہ طور پر گھر والوں کے خوف سے فرار ہونے والے پاکستانی لڑکا لڑکی بھارتی سرحد عبور کرتے پکڑے گئے ، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ 

ننھے بچوں کیلئے ایک نمونہ،گم شدہ رقم واپس کرنے پر کمسن بچی شیماء کے اعزاز میں عجمان پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ننھے بچوں کیلئے ایک نمونہ،گم شدہ رقم واپس کرنے پر کمسن بچی شیماء کے اعزاز میں عجمان پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ابوظہبی نے مکمل خودکار (ڈرائیور لیس) روبوٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا، شروعات یاس آئی لینڈ سے

ابوظہبی نے مکمل خودکار (ڈرائیور لیس) روبوٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا، شروعات یاس آئی لینڈ سے

امریکی ویزا مسترد ہونے کا دکھ ،بھارتی خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی ، ملازمہ نے کیا دیکھا ؟ 

جون پور :ماں کی لاش فریزر میں رکھ دیں، گھر میں شادی ہے، بیٹوں کا اولڈ اویج ہوم میں انتقال کرنے والی ماں کی میت لینے سے انکار

پرویز رشید کو خان پر غصہ کیوں آتا ہے؟

پرویز رشید کو خان پر غصہ کیوں آتا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In