ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی نوجوان اور اس کی دوستاپنے گھروں سے بھاگ کر بھارت۔پاکستان سرحد کی جانب طویل اور مشکل پیدل سفر کرتے ہوئے پہنچے، لیکن سکیورٹی فورسز نے انہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورس (BSF) کے اہلکاروں نے پاپٹ (24) اور گوری (20) کو پیر کے روز بین الاقوامی سرحد عبور کرنے کے بعد پکڑ لیا۔
بالا سر پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پاپٹ اور گوری اتوار کی رات پاکستان کے اپنے گاؤں سے، جو سرحد سے 8 کلو میٹر دور ہے، بھاگے اور یہ فاصلہ پیدل طے کیا۔
پیلی نمبر 1016 کے قریب گشت پر مامور BSF اہلکاروں نے دونوں کو حراست میں لیا۔
رپورٹس کے مطاق پوچھ گچھ کے دوران جوڑے نے بتایا کہ وہ اس لیے بھاگے کیونکہ ان کے خاندان ان کی شادی کے خلاف تھے۔رپورٹس کے مطابق متعلقہ ادارے ابھی اس معاملے کی مزید تحقیقات کریں گےجبکہ اس معاملے کی ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
پولیس کے مطابق دو ماہ میں یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے 8 اکتوبر کو اسی طرح دو افراد کو سرحد پر پکڑا گیا تھا۔





