• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

پرویز رشید کو خان پر غصہ کیوں آتا ہے؟

by ویب ڈیسک
نومبر 29, 2025
in بلاگ
0
پرویز رشید کو خان پر غصہ کیوں آتا ہے؟
0
SHARES
53
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سمیرا سلیم کا بلاگ

میاں نواز شریف کے بعد پرویز رشید بھی خود کو دھوپ لگوانے منظر عام پر آ گئے ہیں۔ آتے ہی پہلا انکشاف کیا کہ سزا یافتہ مجرم (عمران خان) کو میرے ٹیکس کے پیسے سے آپ تمام سہولتیں دے رہے ہیں ، کیوں بھئی وہ انوکھا لاڈلا ہے کیا؟

حیرانگی ہوئی کہ پرویز رشید کو اتنے عرصے کے بعد اپنے ٹیکس کے پیسوں کے غلط استعمال کا یاد آگیا جو عمران خان کے جیل کے ایک تاریک کمرے پر خرچ ہو رہا ہے جہاں گرمیوں میں ائیر کنڈیشنر کی سہولت بھی نہیں۔

شاید وہ بھول گئے وہ وقت جب نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے تو ان کے بیرک میں ایک بیڈ، میٹرس، رضائی، اخبار ،ٹی وی، ائیر کنڈیشنر ، ایک مشقتی، گھر سے کھانا منگوانے کی سہولیات کے ساتھ ساتھ بیرک کے سامنے ایک چھوٹا باغیچہ بھی تھا جہاں نواز شریف چہل قدمی کرتے تھے۔ایک سزا یافتہ قیدی کو یہ تمام سہولتیں عوام کے ٹیکس پر دی جارہی تھیں اور اس پر بھی پرویز رشید جیسے لوگ اسے ناکافی قرار دیتے تھے۔

 دوسری طرف شہباز شریف جس پر 16 ارب کے منی لانڈرنگ کیس کے علاؤہ نیب میں  رمضان شوگر ملز، آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور منی لانڈرنگ کے ریفرنس دائر تھے، کو وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف نے ٹیکس دہندگان کے اربوں روپے غیر ملکی دوروں پر اڑا دیئے،جس کا آج تک عوام کو فائدہ ہوا اور نہ ہی معیشت کو۔ بیرونی سرمایہ کاری آنا تو دور کی بات جو سرمایہ کاری تھی وہ بھی ملک سے نکل گئی۔ موجودہ ٹرم میں بھی وزیراعظم ٹک کر نہیں بیٹھے ٹیکس کے پیسوں پر ملکوں ملکوں سیر کر رہے ہیں۔ بس کبھی کبھار مجبوراً آئین میں ترامیم جیسے معاملات نمٹانے پاکستان کا دورہ بھی کر لیتے ہیں۔ زیادہ جلدی ہو تو آذربائیجان سے ہی وڈیو لنک پر کابینہ اجلاس بلا کر 27ویں ترمیم پاس کر لی جاتی ہے۔ جس پر بیرسٹر گوہر نے ستائیسویں ترمیم کو باکو ترمیم کا نام دیا تھا۔

پرویز رشید کو شاید یاد نہ ہو کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ کے میرے ٹیکس کے پیسوں سے  اپنا 36 واں غیر ملکی دورہ مکمل کرنے کے بعد اچانک تھکاوٹ دور کرنے چند روز کے لئے لندن رک گئے ہیں۔ جب سے دوبارہ اقتدار کی کرسی ملی ہے 100 سے زائد دن بیرون ملک گزار چکے ہیں۔ اس سے قبل پی ڈی ایم دور میں شہباز شریف نے 14 ملکوں کے 25 دورے کئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے پونے چار سالہ دور اقتدار میں کل 47 غیر ملکی دورے کیے جس پر 20 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔ جبکہ شہباز شریف نے اپنے پہلے دور اقتدار کے 9 ماہ میں غیر ملکی دوروں پر 1.3 ارب روپے خرچ کئے۔اس بار تو وزیراعظم صاحب نے اوسطا ہر ماہ ایک سے دو غیر ملکی دورے کر کے بڑے بھائی نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 بڑے میاں صاحب نے اپنے تیسرے دور اقتدار میں 65 غیر ملکی دوروں میں 185 سے زائد دن بیرون ملک گزارے۔ اقتدار کے 940 دنوں میں قومی اسمبلی صرف 35 مرتبہ گئے، اس غریب ملک قومی خزانے سے اربوں روپے دوروں پر خرچ ہوئے مگر پرویز رشید کو اپنے ٹیکس کے پیسوں کا ضیاع نظر نہ آیا۔ سرمایہ کاری اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے نام پر دنیا بھر کی سیر ہو رہی ہے اور کوشش ہے کہ کوئی ملک رہ نہ جائے۔

نگر نگر گھومنے کے باوجود معیشت کی حالت یہ ہے کہ بیروزگاری 21 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، 14 لاکھ مزید بیروزگار ہو گئے۔  اوپر سے ظلم کی انتہا دیکھیں کہ بیروزگاری کے ہاتھوں ستائے نوجوان ، اپنا سب کچھ بیچ کر نہ جانے کن حالات میں بیرون ملک روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں تو ویزا سمیت تمام تقاضے پورے ہونے کے باوجود ایف آئی اے ان کو آف لوڈ کر رہی ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ان کا اپنا گورنر اسٹیٹ بینک گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل 25 کروڑ آبادی کے تقاضے پورے کرنے کے قابل نہیں۔ جبکہ نواز شریف غلط اعدادوشمار قوم کے سامنے رکھتے ہوئے ذرا بھی نہ ہچکچائے۔ یہ تو وہ حکمران ہیں جنہوں نے عوام کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہونے پر ریلیف دینے کی بجائے  پیٹرول پر8روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل پر 7روپے فی لیٹر لیوی بڑھا کر چھ ماہ میں عوام کی جیب سے 66.3 ارب روپے نکال لئے۔

غریب ملک کی کرپٹ اشرافیہ نے پاکستانیوں کو خوف کی زنجیر میں جکڑ دیا ہے۔عدالتوں کا ڈر تھا سو انھیں بھی خاموش کرا دیا۔خوف کے سائے میں سسکنے والی یہ عوام اب کس سے اپنے درد کا درماں مانگے؟

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی آواز، ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

ائیربس طیاروں کا سافٹ ویئر فوری اپ ڈیٹ کرنےسے متعلق پی آئی اے نے وضاحت جاری کردی

پاکستانیوں کو اب ویزے کیوں نہیں ملتے ؟ زاہد شکور کی عمان سے اہم تحریر

پاکستانیوں کو اب ویزے کیوں نہیں ملتے ؟ زاہد شکور کی عمان سے اہم تحریر

آسٹریا کی 31 سالہ معروف انفلوئنسر کی لاش ہمسایہ ملک کے جنگل سے ایک سوٹ کیس میں برآمد

آسٹریا کی 31 سالہ معروف انفلوئنسر کی لاش ہمسایہ ملک کے جنگل سے ایک سوٹ کیس میں برآمد

متحدہ عرب امارات کاوزٹ ویزا یا نوکری، پاکستانیوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

متحدہ عرب امارات کے ڈرائیورز لائسنس سے متعلق وہ اہم قوانین جو امارات جانے والوں کو لازمی معلوم ہونے چاہئیں ، کن ممالک کے لوگ ٹیسٹ کے بغیر وہاں گاڑی چلاسکتے ہیں؟

کراچی: مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی

کراچی: مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In