• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کےقتل کیس میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

by ویب ڈیسک
دسمبر 8, 2025
in پاکستان
0
ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کےقتل کیس میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
0
SHARES
788
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں چار دسمبر کو لاپتہ ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش اسی ضلع کے نواحی علاقے سے برآمد کی گئی ہے اور تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ ان کی ایک قریبی دوست نے انھیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر قتل کیا ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر وردہ کے قتل کے الزام میں ان کی بچپن کی دوست اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کیس میں 67 تولہ سونے کا ذکر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پانچ دسمبر کو ڈاکٹر وردہ کے والد کی درخواست پر ایبٹ آباد کے تھانہ کینٹ میں مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے دو برس قبل دبئی جانے سے پہلے 67 تولہ سونا اپنی ایک دوست کے پاس امانتاً رکھوایا تھا اور ’یہی سونا ڈاکٹر وردہ کے قتل کی وجہ بنا۔‘

ڈی پی او ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کرکے ٹھنڈیانی کے قریب دفنایا گیا تھا، وردہ کو بظاہر گلا دبا کر قتل کیا گیا، اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی منصوبہ بندی چار ملزمان نے کی، چوتھے کی تلاش جاری ہے، ملزمان پر مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے ملی تھی۔

ڈاکٹر وردہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات تھیں، 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئیں۔

پولیس تحقیقات کے مطابق وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست ردا کے پاس امانتاً رکھوایا تھا، وردہ نے واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمہ نے ٹال مٹول سے کام لیا، ملزمہ نے سونا گروی رکھ کر 50 لاکھ روپے کی رقم بھی حاصل کر رکھی تھی۔ 4 دسمبر کو ملزمہ سونا واپس کرنے کا کہہ کر ڈاکٹر وردہ کو اسپتال سے اپنے ساتھ لے کر گئی۔

ڈی پی او کے مطابق اس کے ایک گھنٹے کے اندر ڈاکٹر وردہ کو قتل کردیا گیا، ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سول سوسائٹی نے احتجاج کرکے فوارہ چوک پر شاہراہ قراقرم بلاک کردی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، موت کی وجہ کیا بنی ؟ نئے انکشافات

ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، موت کی وجہ کیا بنی ؟ نئے انکشافات

آپ پاکستان کو روتےہیں، بھارتی سپریم کورٹ کا انوکھا کارنامہ پڑھیں

آپ پاکستان کو روتےہیں، بھارتی سپریم کورٹ کا انوکھا کارنامہ پڑھیں

کراچی: فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا معاملہ مشکوک، گھر کے سربراہ کی جانب سے جادو ٹونا کیے جانے کا بھی انکشاف، مرنے والوں کے خون میں مشکوک چیزیں پائی گئیں 

کراچی: فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا معاملہ مشکوک، گھر کے سربراہ کی جانب سے جادو ٹونا کیے جانے کا بھی انکشاف، مرنے والوں کے خون میں مشکوک چیزیں پائی گئیں 

یو اے ای کی وہ باہمت نوعمر لڑکیاں جنہوں نے گھڑ سواری کے شاندار اور خطرناک کرتب دکھا کر صدر کا بھی دل جیت لیا

یو اے ای کی وہ باہمت نوعمر لڑکیاں جنہوں نے گھڑ سواری کے شاندار اور خطرناک کرتب دکھا کر صدر کا بھی دل جیت لیا

رشوت کا الزام، ہوا رونگ انٹرنیشنل ہولڈنگز کے سابق جنرل منیجرکو سزائے موت دے دی گئی

رشوت کا الزام، ہوا رونگ انٹرنیشنل ہولڈنگز کے سابق جنرل منیجرکو سزائے موت دے دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In