• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

رشوت کا الزام، ہوا رونگ انٹرنیشنل ہولڈنگز کے سابق جنرل منیجرکو سزائے موت دے دی گئی

by ویب ڈیسک
دسمبر 10, 2025
in دنیا
0
رشوت کا الزام، ہوا رونگ انٹرنیشنل ہولڈنگز کے سابق جنرل منیجرکو سزائے موت دے دی گئی
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چین نے منگل کے روز چائنا ہوا رونگ انٹرنیشنل ہولڈنگز کے سابق جنرل مینیجر بائی تیانہوئی کو 1.1 ارب یوآن (156 ملین ڈالر) کی بھاری رشوت لینے کے جرم میں سزائے موت دے دی۔

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق بائی تیانہوئی ایک ایسے ادارے کے سربراہ رہ چکے تھے جو مشکل حالات میں گھرے ہوئے چائنا ہوا رونگ ایسٹ مینجمنٹ کی بیرونِ ملک مالیاتی سرگرمیوں کا اہم یونٹ تھا۔ یہ کمپنی ملک کے بڑے قرضوں کے بوجھ تلے دبے اداروں کی خراب مالیاتی اثاثوں کو سنبھالنے کی ذمہ دار رہی ہے۔ اس کا نام 2024 میں تبدیل کر کے چائنا سٹیک فنانشل ایسٹ مینجمنٹ رکھا گیا تھا۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق بائی نے 2014 سے 2018 کے دوران ہانگ کانگ میں ہوارونگ انٹرنیشنل فنانشل ہولڈنگز اور چائنا ہوا رونگ انٹرنیشنل ہولڈنگز میں اعلیٰ عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرقانونی طور پر بھاری رقوم اور اثاثے حاصل کیے۔ عدالت نے رشوت کی رقم کو "غیرمعمولی طور پر بہت زیادہ” اور اس کے اثرات کو "انتہائی نقصان دہ” قرار دیا، جس سے ریاست اور عوام کے مفادات کو شدید دھچکا پہنچا۔

بائی کو مئی 2024 میں تیانجن کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، جس کے خلاف ان کی اپیل فروری میں مسترد کر دی گئی، بعد ازاں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے بھی فیصلے کی توثیق کر دی۔

یہ اقدام چین کی اس وسیع تر اینٹی کرپشن مہم کا حصہ ہے جو حالیہ برسوں میں مالیاتی شعبے تک پھیل چکی ہے۔ اس سے قبل 2021 میں چین نے ہوا رونگ کے سابق چیئرمین لائی شیاومِن کو بھی 1.79ارب یوآن کی رشوت کے مقدمے میں سزائے موت دی تھی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
4 سو ملین درہم کے بلیو چپ میگا اسکینڈل میں سونو سود اور گریٹ کھالی کو طلب کرلیا گیا، یہ سکینڈل ہے کیا ؟

4 سو ملین درہم کے بلیو چپ میگا اسکینڈل میں سونو سود اور گریٹ کھالی کو طلب کرلیا گیا، یہ سکینڈل ہے کیا ؟

چینی سائنسدانوں نے مرغی کا متبادل گوشت تیار کر لیا

چینی سائنسدانوں نے مرغی کا متبادل گوشت تیار کر لیا

راجکمار ہیرانی کا بڑا سرپرائز ، 15 سال بعد ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل آنے کو تیار، اس بار کاسٹ میں کون کون سے اداکار ؟

راجکمار ہیرانی کا بڑا سرپرائز ، 15 سال بعد ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل آنے کو تیار، اس بار کاسٹ میں کون کون سے اداکار ؟

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ، پی پی کی حکومت پر شدید تنقید ، شازیہ مری نے مک مکا قراردیدیا ، شفیق لغاری کی رپورٹ 

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ، پی پی کی حکومت پر شدید تنقید ، شازیہ مری نے مک مکا قراردیدیا ، شفیق لغاری کی رپورٹ 

یو اے ای میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا

یو اے ای میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In