• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

لیبیا آرمی چیف کے طیارہ حادثے میں بڑی پیشرفت، بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد

by ویب ڈیسک
دسمبر 25, 2025
in دنیا
0
لیبیا آرمی چیف کے طیارہ حادثے میں بڑی پیشرفت، بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد
0
SHARES
145
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لیبیا کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد علی احمد الحداد کے طیارہ حادثے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ترکی کے حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد کر لیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق فالکن 50 نجی طیارہ منگل کے روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے طرابلس واپس روانہ ہوا تھا، تاہم اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد طیارے میں بجلی کے نظام میں خرابی پیدا ہوئی اور ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کے کچھ دیر بعد طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ بعد ازاں طیارے کا ملبہ انقرہ کے قریب حیمانہ ضلع میں ملا۔

ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے حادثے کی جگہ پر میڈیا کو بتایا کہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور وائس ریکارڈر برآمد کر لیے گئے ہیں اور ان کی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ترک وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بلیک باکس کا تجزیہ کسی غیر جانبدار ملک میں کیا جائے گا اور نتائج مکمل شفافیت کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھے جائیں گے۔

حادثے میں جنرل محمد الحداد سمیت ان کے چار قریبی معاونین ہلاک ہو گئے، جبکہ طیارے میں مجموعی طور پر آٹھ افراد سوار تھے جن میں عملے کے تین ارکان بھی شامل تھے۔ لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک باکس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا حادثے کی اصل وجہ واضح کرے گا، تاہم اس عمل میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی لیبیا کی قیادت سے رابطہ کر کے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اسلام آباد کے آئی ایٹ سیکٹر میں ڈرفٹنگ کرنے، پھر پولیس کے ڈر سے بھاگتے ہوئے خواتین کو ہٹ کرنے والے منچلوں کی پولیس نے پھینٹی لگا دی

اسلام آباد کے آئی ایٹ سیکٹر میں ڈرفٹنگ کرنے، پھر پولیس کے ڈر سے بھاگتے ہوئے خواتین کو ہٹ کرنے والے منچلوں کی پولیس نے پھینٹی لگا دی

پرواز کے ٹھیک 16 منٹ بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہو ا تھا ۔۔لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟

پرواز کے ٹھیک 16 منٹ بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہو ا تھا ۔۔لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟

کال سینٹرز جرائم کا گڑھ، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کا انکشاف ، وزیرداخلہ سندھ تفصیلات سامنے لے آئے

کال سینٹرز جرائم کا گڑھ، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کا انکشاف ، وزیرداخلہ سندھ تفصیلات سامنے لے آئے

فلم دھرندر میں جس کردار کو اکشے کھنہ نے نبھایا اس رحمان ڈکیت کا سب سے چھوٹا بیٹا کیا کرتا ہے؟حیرت انگیز انکشاف

فلم دھرندر میں جس کردار کو اکشے کھنہ نے نبھایا اس رحمان ڈکیت کا سب سے چھوٹا بیٹا کیا کرتا ہے؟حیرت انگیز انکشاف

افغان طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی تا حکم ثانی معطل کردی

افغان طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی تا حکم ثانی معطل کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In