• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 10, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home ویڈیوز

بند کرو اسے، لائیو شو کے دوران احسن اقبال سے زبردستی ویڈیو کس نے بند کرائی ، اصل کہانی سامنے آگئی

by ویب ڈیسک
دسمبر 26, 2025
in ویڈیوز
0
بند کرو اسے، لائیو شو کے دوران احسن اقبال سے زبردستی ویڈیو کس نے بند کرائی ، اصل کہانی سامنے آگئی
0
SHARES
8.6k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کی ویڈیو کال اچانک منقطع ہو گئی، جس سے ناظرین اور میزبان دونوں حیران رہ گئے۔

احسن اقبال پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے متعلق گفتگو کر رہے تھے اور بذریعہ ویڈیو کال پروگرام میں شریک تھے کہ رات 11 بج کر 16 منٹ پر اچانک ایک نامعلوم شخص وہاں آیا۔

احسن اقبال نے بات کرتے ہوئے نظریں اٹھا کر اس شخص کو دیکھا، اسی دوران اس کی آواز سنائی دی کہ بند کرو، بند کرو اسے۔ اس کے بعد اس شخص نے موبائل فون پر جھپٹنے کی کوشش کی، تاہم احسن اقبال نے ہڑبڑاہٹ میں فون اٹھایا اور ویڈیو کال منقطع ہو گئی۔

Wait, what just happened? Ahsan Iqbal’s video was abruptly cut during a live show.
pic.twitter.com/B1a50hCR3U

— Faizan (@faizannriaz) December 25, 2025

اچانک پیش آنے والے اس واقعے سے پروگرام اینکر بھی پریشان نظر آئے۔ انہوں نے لائیو نشریات کے دوران سوال اٹھایا کہ آیا احسن اقبال اپنے گھر سے پروگرام میں شریک تھے اور اپنی ٹیم کو معاملے کی تفصیلات معلوم کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد پروگرام وقفے پر چلا گیا۔

تقریباً سات منٹ بعد پروگرام اینکر دوبارہ نشریات میں واپس آئے، تاہم اس موقع پر احسن اقبال کے واقعے پر کوئی بات نہیں کی گئی۔ وقفے کے بعد پروگرام کے مہمان بھی تبدیل ہو چکے تھے اور احسن اقبال نے شو کو دوبارہ جوائن نہیں کیا۔

بعد ازاں رات 11 بج کر 46 منٹ پر احسن اقبال نے پروگرام دوبارہ جوائن کیا۔ وسیم بادامی کے سوال پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ ذرا کوئی مسئلہ ہو گیا تھا، لیکن اب سب ٹھیک ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ انہوں نے بھی احسن اقبال سے بات کی ہے، ان کے مطابق بچے اچانک اسٹڈی روم میں دوڑتے ہوئے آ گئے تھے، تاہم اب سب کچھ ٹھیک ہے اور احسن اقبال نے پروگرام دوبارہ جوائن کر لیا ہے۔

Yes I also spoke to him. Kids came into the study running unexpectedly. All is well and he has rejoined the show https://t.co/JE5iuSDeR2

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) December 25, 2025
Tags: Ahsan iqbal live video issueاحسن اقبال ویڈیو
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
کینیڈا میں 20 سالہ بھارتی طالب علم کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، شیونک اوستھی کون تھا؟

کینیڈا میں 20 سالہ بھارتی طالب علم کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، شیونک اوستھی کون تھا؟

یو اے ای میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا

دبئی میں ٹریفک حادثہ: نوجوان ڈرائیور کو حادثے پر ایک ہزار درہم جرمانہ

مسجد الحرام میں خودکشی کرنے والے شخص کو بچانے والے سیکیورٹی اہلکار کی شناخت ہو گئی

مسجد الحرام میں خودکشی کرنے والے شخص کو بچانے والے سیکیورٹی اہلکار کی شناخت ہو گئی

لاہو ر میں بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معما حل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا، قتل کی وجہ کیا بنی

لاہو ر میں بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معما حل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا، قتل کی وجہ کیا بنی

انٹر پاس بیروزگار نوجوانوں کیلئے سرکاری نوکریوں کا اعلان

انٹر پاس بیروزگار نوجوانوں کیلئے سرکاری نوکریوں کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In