• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 10, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

داسو ڈیم کی ٹرانسمیشن لائن جون 2026 تک مکمل نہ ہونے کا امکان، تاخیر کے باعث اربوں کے نقصان کا خطرہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 30, 2025
in پاکستان
0
داسو ڈیم کی ٹرانسمیشن لائن جون 2026 تک مکمل نہ ہونے کا امکان، تاخیر کے باعث اربوں کے نقصان کا خطرہ
0
SHARES
71
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

رپورٹ : شفیق لغاری

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں داسو ڈیم کی ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں سنگین تاخیر، بے ضابطگیوں اور ممکنہ بھاری مالی نقصان کے انکشافات سامنے آ گئے۔

کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ داسو ڈیم کی ٹرانسمیشن لائن مکمل ہونے کی مقررہ تاریخ جون 2026 ہے، تاہم اڑھائی سال گزرنے کے باوجود منصوبے کا صرف 39 فیصد کام مکمل ہو سکا ہے۔ حکام نے آگاہ کیا کہ اگر داسو ڈیم تیار بھی ہو جائے اور ٹرانسمیشن لائن بروقت مکمل نہ ہوئی تو ملک کو روزانہ 2 ارب روپے جبکہ ماہانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ پورا منصوبہ آئی ایم ایف کے قرضے سے مکمل کیا جا رہا ہے، اس کے باوجود کروڑوں روپے کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر اور شفاف بولی کے دیے گئے۔ مزید یہ بھی انکشاف ہوا کہ متعلقہ کمپنی نے کھمبے لگانے کے لیے منصوبے کی لاگت کا 39 فیصد ایڈوانس وصول کر لیا ہے، تاہم تاحال کھمبوں کی فاؤنڈیشن تک تیار نہیں کی جا سکی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جن مقامات پر ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے نصب کیے جانے ہیں وہاں درخت موجود ہیں، لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے درختوں کی کٹائی کی اجازت نہ ملنے کے باعث کام تعطل کا شکار ہے۔ اسی وجہ سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ منصوبہ جون 2026 تک مکمل نہیں ہو سکے گا۔

کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ اگر ڈیم تیار ہو گیا اور ٹرانسمیشن لائن مکمل نہ ہوئی تو روزانہ 2 ارب روپے یعنی ماہانہ 60 ارب روپے کا نقصان ہو گا۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر منصوبہ مزید تین سال تاخیر کا شکار ہوا تو ہونے والا نقصان منصوبے کی مجموعی لاگت سے بھی تجاوز کر جائے گا۔

اجلاس میں مزید انکشاف کیا گیا کہ داسو اسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں اب تک 8 مینیجنگ ڈائریکٹرز تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ ہر ایم ڈی کو سرکاری مراعات کے تحت گھر، گاڑی، ڈرائیور، پٹرول، ٹیلی فون، ٹی اے، ڈی اے کے علاوہ ماہانہ 52 لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی رہی، تاہم اس کے باوجود منصوبہ مطلوبہ رفتار حاصل نہ کر سکا۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل میں اب صرف 6 ماہ باقی رہ گئے ہیں جبکہ زمینی حقائق کے مطابق اب تک محض 39 فیصد کام مکمل ہو پایا ہے، جو سنگین انتظامی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
این ایچ اے کی سست روی نے قومی منصوبہ یرغمال بنا لیا، ڈی آئی خان،ڈیرہ غازی خان ہائی وے 10 سال میں بھی مکمل نہ ہونے کا خدشہ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی جھاڑ پلا دی

این ایچ اے کی سست روی نے قومی منصوبہ یرغمال بنا لیا، ڈی آئی خان،ڈیرہ غازی خان ہائی وے 10 سال میں بھی مکمل نہ ہونے کا خدشہ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی جھاڑ پلا دی

جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے

جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے

ملازمین کو واضح پیغام ہے، جو کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا، پی آئی اے کا نام بھی تبدیل ہوگا ؟ عارف حبیب نے بتا دیا

ملازمین کو واضح پیغام ہے، جو کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا، پی آئی اے کا نام بھی تبدیل ہوگا ؟ عارف حبیب نے بتا دیا

سپریم کورٹ بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی بھی لائیو سٹریمنگ ، لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت براہ راست نشر ہوگی

بہاولپور معاملے پر ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، بغیر قانونی پراسس پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اغوا قرار

مائی کلاچی واقعہ، مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں میں 2 بچے اور خواتین مگر یہ چاروں ہیں کون، ایم ایل او رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

مائی کلاچی واقعہ، مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں میں 2 بچے اور خواتین مگر یہ چاروں ہیں کون، ایم ایل او رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In