• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 10, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

مائی کلاچی واقعہ، مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں میں 2 بچے اور خواتین مگر یہ چاروں ہیں کون، ایم ایل او رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

by ویب ڈیسک
جنوری 3, 2026
in پاکستان
0
مائی کلاچی واقعہ، مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں میں 2 بچے اور خواتین مگر یہ چاروں ہیں کون، ایم ایل او رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
0
SHARES
271
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مائی کلاچی روڈ پر پھاٹک کے قریب مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں کی ایم ایل او رپورٹ سامنے آگئی ۔

ایم ایل او رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 10 سے 40 سال کے درمیان ہیں جب کہ 10 سال کی عمر کے بچے کا گلا کٹاہوا ہے اور چہرہ کچلا ہوا ہے، دوسرے بچے کی عمر 15 سال ہے جس کی گردن، چہرے اور سر پر چوٹ کے نشان ہیں۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تیسری لاش لڑکی کی ہے جس کی عمر14 سے 16 سال کے درمیان ہے اور لڑکی کے سر اور گلے پر چوٹ کے نشانات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چوتھی لاش 35 سے 40 سال کی عمر کی خاتون کی ہے، خاتون کے سر، چہرے اور ہاتھوں پر چوٹ کے نشانات ہیں۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا نے کہا کہ شناخت کے لیے تلاش ڈیوائس اور نادرا سے لاشوں کے فنگر پرنٹس لیے گئے مگر فنگر پرنٹس سے بھی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے کے لیے مختلف نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں پھر کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے رپورٹ آنے پر موت کی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔

اسد رضا کا کہنا تھا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کی روشنی میں لگتا ہے چاروں کی موت تشدد سے ہوئی ہے اور لاشوں کی شناخت ہونے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا جب کہ جائے وقوعہ کے اطراف کوئی سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ نے کہا کہ 2 خواتین سمیت چاروں لاشوں کی تاحال شناخت ممکن نہیں جب کہ کراچی بھر سے بیک وقت 4 افراد کے لاپتا ہونے کی رپورٹ بھی نہیں ملی۔

امجد شیخ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کے ڈی این اے سیمپل بھجوا دیے گئے ہیں بظاہر ان چاروں افراد کے قتل کی واردات آنر کلنگ کا شاخسانہ لگ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاشوں کی موجودگی کی اطلاع کچرہ چننے والے نے دی، اس حوالے سے مزید شہادتیں نہیں ملیں، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
خیبر پختونخوا حکومت کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

ڈیل کی کہانی ، متحدہ عرب امارات،فوجی فائونڈیشن اور پی آئی اے

قطر میں بیٹھے شوہر کی پلاننگ، ویڈیو کال پر راولپنڈی میں بیوی کا لرزہ خیز قتل ،پولیس کی تفتیش میں ہوشربا نئے انکشافات سامنے آگئے

قطر میں بیٹھے شوہر کی پلاننگ، ویڈیو کال پر راولپنڈی میں بیوی کا لرزہ خیز قتل ،پولیس کی تفتیش میں ہوشربا نئے انکشافات سامنے آگئے

وینزویلا کے اقتدار کے پیچھے موجود بڑی طاقت ، صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سیلیا فلوریس در اصل کون ہیں ؟ سیاست میں کیسے آئیں 

وینزویلا کے اقتدار کے پیچھے موجود بڑی طاقت ، صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سیلیا فلوریس در اصل کون ہیں ؟ سیاست میں کیسے آئیں 

عمیری کی ویڈیو اور زورین نظامانی کا آرٹیکل

عمیری کی ویڈیو اور زورین نظامانی کا آرٹیکل

وینزویلا پر امریکی کارروائی۔۔آئینی حدود۔۔ بدلتے جواز اور تیل کی سیاست

وینزویلا پر امریکی کارروائی۔۔آئینی حدود۔۔ بدلتے جواز اور تیل کی سیاست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In