رپورٹ : رانا اشرف
راولپنڈی کی ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کی ایک نوجوان طالبہ کو اس کے ہی کلاس فیلو نے مبینہ طور پر محبت کے جال میں پھانس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم نے نہ صرف اسے اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں واقع اپنے فلیٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس دوران خفیہ کیمروں کے ذریعے نازیبا ویڈیوز بھی ریکارڈ کر لیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بعد ازاں ملزم نے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے طالبہ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور دھمکیاں دیں کہ اگر وہ اس کے مطالبات پوری نہ کرے اور جب بلایا جائے اس کے پاس نہ آئے تو ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں گی۔
متاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ شمس کالونی اسلام آباد نے ملزم محمد فیضان ولد زبیر علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






