• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, فروری 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھاری بجٹ، حکومتی سرپرستی اور وسیع نیٹ ورک کے باوجود پی ٹی وی کو ماضی والا مقام کیوں نہیں مل رہا ، قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ سب کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں عطا تارڑ سے سوال

by ویب ڈیسک
جنوری 15, 2026
in پاکستان
0
لندن میں ارب پتی اسرائیلی سے زین قریشی، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی ملاقات کیوں ہوئی ، ساڑھے 7لاکھ تنخواہ لینے والے رئوف حسن کن ملک دشمن عناصر سے رابطے میں تھے ،عطا تارڑ کے تہلکہ خیز انکشافات
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شفیق لغاری کی رپورٹ 

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ سب کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اس کمیٹی کے کنوینر ندیم عباس ہیں، ممبران میں سحر کامران ، کرن عمران اور کرن حیدر شامل ہیں۔

کنوینر ندیم عباس نے سوال اٹھایا کہ بھاری بجٹ، حکومتی سرپرستی، وسیع نیٹ ورک، جدید سسٹم اور مضبوط مینجمنٹ کے باوجود پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) وہ مقام کیوں حاصل نہیں کر سکا جو اسے ماضی میں حاصل تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی پر ہمیشہ یہ روایتی اعتراض کیا جاتا ہے کہ اس کی کوئی ریٹنگ نہیں اور اسے کوئی نہیں دیکھتا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی وی ایک قومی چینل ہے جس کا مقصد ریٹنگ یا ریونیو بڑھانا نہیں بلکہ ملک و قوم کا پیغام ہر شہری تک پہنچانا ہے، چاہے وہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں ہو اور اس کے پاس ڈش موجود نہ ہو۔

پی ٹی وی میں مبینہ غیر میرٹ بھرتیوں سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایسی تمام بھرتیاں نگران دور حکومت میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئیں تھیں اور ان میں سے کسی کا کنٹریکٹ دوبارہ تجدید نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب کنٹریکٹ صرف چھ ماہ یا ایک سال کے لیے اور وہ بھی متعلقہ شعبے کے انچارج کی ضرورت کے مطابق دیا جاتا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ پی ٹی وی میں اس وقت 1500 آسامیاں خالی ہیں جن کے لیے جلد اشتہار جاری کیا جائے گا اور بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ پر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے بورڈ میں معروف لکھاریوں اور ادیبوں کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی خدمات کا اعتراف ان کی زندگی میں ہی کیا جائے، نہ کہ وفات کے بعد سیمینار منعقد کر کے۔ اس مقصد کے لیے اصغر ندیم سید، کراچی سے مرزا اختیار بیگ اور بلوچستان سے ایک خاتون کو بورڈ کا رکن بنانے کی تجویز ہے، جن میں سے ایک کو چیئرمین مقرر کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران ایک رکن نے نشاندہی کی کہ ریموٹ پر تلاش کے باوجود بعض اوقات خود پی ٹی وی کے عملے کو بھی پی ٹی وی کا چینل نہیں ملتا، جس پر وزیر اطلاعات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “اب پی ٹی وی پہچانا نہیں جاتا۔”

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی اسپورٹس چینل عام چینل کے مقابلے میں تین گنا زیادہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ انگریزی زبان میں نیا چینل “پاکستان ٹی وی” بھی شروع کیا گیا ہے جس سے پاکستان کی رسائی عالمی سطح پر بڑھ رہی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
امریکی ویزا مسترد ہونے کا دکھ ،بھارتی خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی ، ملازمہ نے کیا دیکھا ؟ 

ننھے کندھوں پر بڑا غم،ماں کی لاش کے ساتھ اکیلا دس سالہ بچہ، رشتہ داروں میں سے کوئی پاس پھٹکنے کو تیار نہیں ، وجہ کیا ؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات

دہشت گردی اور پختون بچوں کا مستقبل

دہشت گردی اور پختون بچوں کا مستقبل

دہشت گردی اور پختون بچوں کا مستقبل

دہشت گردی اور پختون بچوں کا مستقبل

کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

جنریشن زی سے ڈرے سہمے لوگ

جنریشن زی سے ڈرے سہمے لوگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In