• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, فروری 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

by ویب ڈیسک
جنوری 30, 2026
in دنیا
0
شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی
0
SHARES
49
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے صرف 2 ماہ بعد ایک خاتون اپنے مبینہ محبوب کے ساتھ فرار ہو گئی، جس کے بعد اس کے شوہر اور رشتہ کروانے والے شخص نے خودکشی کر لی۔ خاتون کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 23 جنوری کو سرسوتی نامی خاتون نے گھر سے یہ کہہ کر نکلنے کی اجازت لی کہ وہ مندر جا رہی ہے، تاہم وہ واپس نہ لوٹی۔ خاتون کی عدم واپسی پر اس کے والدین نے تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی۔ پولیس تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سرسوتی اپنے محبوب شیوکمار کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔

یہ خبر ملنے کے بعد سرسوتی کے شوہر، 30 سالہ ہریش، شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہریش نے خودکشی سے قبل ایک تحریری نوٹ چھوڑا، جس میں اس نے اپنی موت کا ذمہ دار بعض افراد کو قرار دیا۔ بعد ازاں ہریش نے خودکشی کر لی۔ ہریش کی خودکشی کی خبر سن کر رشتے کا بندوبست کرنے والا شخص ’ردرِیش‘ جو سرسوتی کا ماموں بھی تھا، صدمہ برداشت نہ کر سکا اور اس نے بھی خودکشی کر لی۔

ردرِیش کی عمر 36 سال بتائی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرسوتی شادی سے پہلے ہی ایک تعلق میں تھیں، جس کا علم ہریش کو تھا۔ پولیس کے مطابق ہریش نے اس کے باوجود خاندان کو راضی کر کے سرسوتی سے شادی کی تھی، جبکہ ردرِیش نے اس رشتے کا بندوبست کیا تھا۔ ڈوانگیری کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوما پرشانت نے بتایا کہ ’ڈوانگیری رورل پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایس سی/ایس ٹی (انسداد مظالم) ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

دونوں مردوں نے جذباتی دباؤ کے باعث خودکشی کی۔ دونوں جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘ پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
کرناٹک میں والدین اور بہن کو قتل کر کے کرایے کے مکان میں دفن کرنے والا سفاک ملزم گرفتار، پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے کیا حیرت انگیز چال چلی اور قتل کیوں کیے ؟ 

کرناٹک میں والدین اور بہن کو قتل کر کے کرایے کے مکان میں دفن کرنے والا سفاک ملزم گرفتار، پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے کیا حیرت انگیز چال چلی اور قتل کیوں کیے ؟ 

بھارتی ڈی ایس پی کے سرخ بالوں نے سوشل میڈیا پر بھونچال مچا دیا

بھارتی ڈی ایس پی کے سرخ بالوں نے سوشل میڈیا پر بھونچال مچا دیا

قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کی مخالفت

مقروض عوام کے ارب پتی حکمران

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ۔۔کلیئرنس آپریشن کی تفصیلات

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ۔۔کلیئرنس آپریشن کی تفصیلات

ایف آئی اے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری

ایف آئی اے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In