• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, فروری 10, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home ویڈیوز

بھارتی پنجاب میں قانون کے طالب علم کی کلاس روم میں اپنی کلاس فیلو کو گولی مار کر اپنی جان لینے کی کوشش

by ویب ڈیسک
فروری 9, 2026
in ویڈیوز
0
بھارتی پنجاب میں قانون کے طالب علم کی کلاس روم میں اپنی کلاس فیلو کو گولی مار کر اپنی جان لینے کی کوشش
0
SHARES
883
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب کے ضلع ترن تارن میں واقع مائی بھاگو لا کالج میں پیر کے روز ایک 20 سالہ طالب علم نے اپنی ہم عمرا ور جماعت طالبہ کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی، پولیس کے مطابق یہ واقعہ کلاس روم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت ملیاں گاؤں کے رہائشی پرنس راج کے نام سے ہوئی ہے، جس نے نوشہرہ پنوں کی رہائشی طالبہ سندیپ کور پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر شدید زخمی کر لیا۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سندیپ کور موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ پرنس راج کو قریبی اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرنس راج بیگ کندھے پر ڈالے کلاس روم میں داخل ہوتا ہے اور سندیپ کور اور ایک اور طالبہ سے مختصر گفتگو کرتا ہے۔ بعد ازاں تینوں کلاس کے پچھلے حصے کی جانب جاتے ہیں۔ چند لمحوں بعد پرنس راج بیگ سے پستول نکال کر قریب سے سندیپ کور پر فائرنگ کر دیتا ہے اور پھر اسی ہتھیار کا رخ اپنی طرف کر لیتا ہے۔

بھارتی پنجاب کے ضلع ترن تارن کے لاء کالج میں ایک طالبعلم طالبہ کو گولی مار دی جبکہ اس کے بعد خود کشی کر لی pic.twitter.com/Ybsw8ptCa0

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 9, 2026

ویڈیو میں فائرنگ کے فوراً بعد طلبہ کو خوف و ہراس میں مبتلا ہو کر کلاس روم سے باہر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق یہ حملہ کلاسز شروع ہونے سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سندیپ کور کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے جبکہ واقعے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔ تفتیشی حکام سانحے کی تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
شنگھائی کا خواب ،درختوں کی قربانی، شجرکاری کا ڈھونگ۔۔اسلام آباد کی بنجر حقیقت

ترقی کے نام پر ماحولیات کی تباہی

بھارت میں ہر طرف ” محمد دیپک ” کے نام کی گونج ، ہندو مسلم نام سے پورے بھارت میں مشہور ہونے والا یہ نوجوان دپیک کمار عرف محمد دیپک کون ہے ؟

بھارت میں ہر طرف " محمد دیپک " کے نام کی گونج ، ہندو مسلم نام سے پورے بھارت میں مشہور ہونے والا یہ نوجوان دپیک کمار عرف محمد دیپک کون ہے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In