• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, جون 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

بجٹ یا ٹیکسوں کا انبار 

by ویب ڈیسک
جون 9, 2026
in بلاگ
0
بجٹ یا ٹیکسوں کا انبار 
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


سمیرا سلیم کا بلاگ

حکومت سے ابھی تک بجٹ پیش کرنے کی تاریخ فائنل نہیں ہو پا رہی۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت بجٹ کی منظوری دینے والی قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مسلسل چوتھی بار ملتوی ہوا ہے۔ اب تو بجٹ کو لے کر پیپلز پارٹی بھی سیم پیج پر ہے۔ بہرحال، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں باہمی ہم آہنگی سے 12 جون کو بجٹ اسمبلی میں پیش ہونے کی توقع ہے۔اب تک جو اطلاعات آ رہی ہیں، ان کو پڑھ کر کہیں سے ایسا محسوس نہیں ہو رہا کہ آنے والا بجٹ غریب کے لیے اس شدید گرمی میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔ یہ نظام پانچواں بجٹ پاس کرنے جا رہا ہے، مگر گزشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی بجٹ عوام دوست نہیں ہو گا، بلکہ اشرافیہ کو چھوٹ جبکہ غریب رعایا چھری کے نیچے ہو گی۔پراپرٹی ٹائیکونز، ایکسپورٹرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز تو پہلے ہی بہت کم ٹیکس دے رہے تھے۔ اب پھر تاجروں اور ایکسپورٹرز کو نوازا گیا ہے۔ تاجر سالانہ 20 کروڑ روپے کی فروخت پر اپنی آمدن کا صرف 1 فیصد ٹیکس ادا کرے گا، جبکہ تنخواہ دار طبقہ 38 فیصد ٹیکس ادا کر رہا ہے۔ یہی تنخواہ دار طبقہ مختلف انواع و اقسام کے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے علاوہ صرف انکم ٹیکس کی مد میں 600 ارب سے زائد ٹیکس ادا کر چکا ہے۔

ملکی معیشت جمود کا شکار ہے، مراعات کے باوجود برآمدات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جبکہ مہنگی درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے اور نہ ہی معاشی اصلاحات نافذالعمل نظر آتی ہیں۔ٹیکسوں کے انتہائی فرسودہ اور پیچیدہ نظام کو بہتر کرنے کی بجائے ہر سال اربوں روپے کے اضافی ٹیکس کا بوجھ عوام پر لاد دیا جاتا ہے، یہ حکومت کم اور ٹیکس مافیا زیادہ لگتی ہے۔ اب سال 2026-27کے لیے ٹیکس وصولی کے ہدف کو بڑھا کر 15ہزار 264 ارب روپے کرنے کا امکان ہے، جو ایف بی آر کے بس کی بات نہیں۔ لہٰذا ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے ٹیکسوں پر ٹیکس لگا کر حکومت یہ ہدف پورا کرے گی۔آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مبنی یہ بجٹ بھی ٹیکسوں کا انبار لگا دے گا۔ آج کل پیٹرولیم لیوی کی مد میں لوٹ کھسوٹ سے ویسے ہی حکومت کی چاندی لگی ہوئی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا بہانہ بنا کر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس میں بے تحاشا اضافہ کر کے اربوں روپے اکٹھا کرنے کے باوجود حالات جوں کے توں ہیں۔ عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمتیں گرتی ہیں تو ہماری حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لیوی بڑھا کر پیسہ اکٹھا کر لیتی ہے، جیسا کہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔30 روپے پٹرول سستا کرنے کی بجائے پٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی قیمت 235 روپے بنتی ہے مگر پاکستانیوں کو ریلیف سے محروم رکھا گیا۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پٹرول پر 166 فیصد ٹیکس دے رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کا حجم 1400 ارب سے بڑھا کر 1700 ارب روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس لیے پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی 2.5 روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

موجودہ حکومت جو اقدامات اٹھا رہی ہے، اس سے نہیں لگتا کہ بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف ہوگا۔ جو حکومت برے معاشی حالات کے باوجود اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے بڑھاتی رہے، قرضوں پر قرض لے کر اپنے شاہانہ پروٹوکولز اور غیر ملکی دوروں پر اڑائے، پارلیمنٹ اراکین کی تنخواہوں و مراعات کے علاوہ اربوں روپے ترقیاتی فنڈز کی مد میں بانٹے، اور چند کلومیٹر پر پھیلے دارالحکومت کے لیے 31 وفاقی وزراء، 4 مشیر، 11 وزرائے مملکت، وزیراعظم کے 8 معاونِ خصوصی اور 13 کوآرڈینیٹرز کی فوج ہو تو ترجیحات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔موجودہ نظام کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملنے والی مہنگائی نے عوام کے ہوش تو پہلے ہی اڑا دیے ہیں، رہی سہی کسر آنے والا بجٹ پوری کرنے جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In