نوجوانی پر ناز مت کریں، احتیاط کریں کیونکہ کورونا وائرس نوجوانوں کیلئے بھی مہلک ثابت ہو رہا ہے۔ امریکہ میں کورونا کا شکار ہونیوالے سینکڑوں نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث 50 برس سے کم عمر کے 759 افراد زندگیاں گنوا چکے ہیں جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ کورونا وائرس بوڑھوں اور بیمار افراد کے علاوہ نوجوانوں کیلئے بھی مہلک ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق کورونا وبا سے اموات عمر کے ہر عشرے میں بڑھتی جا رہی ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ میں 20 برس سے کم عمر کے 9 بچے، 20 کی دہائی کے 45 نوجوان، 30 کے عشرے میں زندگی گزارنے والے 190 افراد اور 40 کے عشرے میں زندگی گزارنے والے 413 لوگ کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا کیوں پھیلا؟ نئے حقائق سامنے آ گئے
کیا کورونا وائرس بچوں کو نقصان نہیں پہنچاتا؟
کورونا وائرس کے خلاف سائنسدانوں کو بڑی کامیابی مل گئی
امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد سب سے زیاد ہ ہے۔
اخبارکے مطابق امریکہ کی سب ریاستیں عمر کے لحاظ سے ڈیٹا فراہم نہیں کر رہیں جس سے اس بات کا خدشہ ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک شدہ نوجوانوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔
امریکی ریاست لوزیانا میں کورونا وائرس سے ہلاک شدہ نوجوانوں کی تعداد تمام ہلاکتوں کا 8 فیصد ہے جبکہ ریاست ایلینوئس میں یہ ہلاکتیں 9 فیصد تک ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالے کئی نوجوانوں میں پہلے کسی قسم کی کوئی بیماری موجود نہیں تھی۔ سکریپس میموریل اسپتال کے ڈاکٹر شان ایوینس کے کہنا ہے کہ ان کے اسپتال کے ICUمیں آدھے مریض نوجوان ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے نوجوان جو صحت مند ہیں لمبے عرصہ تک اس بیماری کو برداشت کر سکتے ہیں مگر ایسا ممکن ہونے کیلئے ان کے دل اور پھیپھڑوں کو قیمت چکانا ہو گی۔
ڈاکٹر شان ایوینس کے مطابق کورونا وائرس سے پوری طرح صحت مند 30 سالہ اتھلیٹ کو بھی اتنا ہی خطرہ جتنا کہ ایک 45 سالہ چیس کے کھلاڑی کو بالکل ورزش نہیں کرتا۔
ان کا کہنا ہے کہ نوجوان محض اس لیے خود کو محفوظ نہ سمجھیں کہ انکی عمر کم ہے۔