• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کے پی ٹی کے معاملات میں مداخلت، عدالت نے وفاقی وزیر علی زیدی سے جواب طلب کر لیا

by sohail
اپریل 9, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
کے پی ٹی کے معاملات میں مداخلت، عدالت نے وفاقی وزیر علی زیدی سے جواب طلب کر لیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیرعلی زیدی کی کراچی پورٹ ٹرسٹ کے معاملات میں مداخلت پراسلام آباد ہائیکورٹ نے اظہاربرہمی کر دیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ وفاقی وزیر کیسے کے پی ٹی معاملات میں مداخلت کر سکتا ہے؟

چیئرمین کے پی ٹی تعیناتی کیس میں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ علی زیدی کی کے پی ٹی کے روزمرہ معاملات میں مداخلت تو الگ سے ایک کیس ہے۔

دوران سماعت وزارت میری ٹائم کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے آڈٹ کا حکم دیا ہے۔

اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کوٹ نے سوال پوچھا کہ علی زیدی نے کس قانون کے تحت آڈٹ کا حکم دے دیا، انہوں نے دریافت کیا کہ آڈیٹر کو غیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا ہے، انکی فیس کون ادا کر رہا ہے؟

عدالت کا کہنا تھا کہ اختیارات کےغلط استعمال پرتو نیب کیس بن جاتا ہے، دیکھ لیں نیب کےسب کیس یہی ہیں۔

عدالت نے وفاقی وزیرعلی زیدی اور سیکرٹری میری ٹائم افیئرز سے غیرقانونی مداخلت پرتفصیلی جواب طلب کر لیا۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے چیئرمین کے پی ٹی تعیناتی کے دو نوٹیفیکشن پیش کر دیے گئے جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں، 2017 کا وفاقی حکومت کا فیصلہ کہاں ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تعیناتی کے دو نوٹیفکیشن موجود ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس کا مطلب ہے دوسال مدت والا دوسرا نوٹیفکیشن جعلی بنایا گیا ہے۔

عدالت نے دو نوٹیفکیشن پیش کرنے پر نمائندہ وزارت میری ٹائم افیئرز کو جھاڑ پلا دی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت اس معاملے پر آنکھیں نہیں بند کرسکتی، وزارت میری ٹائم جو بھی دلائل دیتی ہے وہ غلط ثابت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے تنبیہ کی کہ عدالت کو گمراہ کریں گے تو یہ اچھا نہیں ہوگا،

یہ تسلیم شدہ حقائق ہیں کہ وفاقی کابینہ نے 3 سال کیلئے چیئرمین کی تعیناتی کی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت حکومت کو وقت دے رہی ہے کہ وہ معاملے کا ازسرنو جائزہ لیکرمعاونت کرے۔

عدالت نے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے وفاق اور وزارت میری ٹائم افئیرز سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

یاد ہے کہ جمیل اختر نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

Tags: علی زیدیکراچی پورٹ ٹرسٹ
sohail

sohail

Next Post
پاکستان میں چین کی نسبت وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، چینی ڈاکٹر

پاکستان میں چین کی نسبت کورونا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، چینی ڈاکٹر

عوام پر بجلی کے مہنگے بلوں کا بوجھ کون ڈال رہا ہے؟ چیئرمین واپڈا نے بتا دیا

عوام پر بجلی کے مہنگے بلوں کا بوجھ کون ڈال رہا ہے؟ چیئرمین واپڈا نے بتا دیا

جہانگیر ترین بمقابلہ تحریکِ انصاف، انجام کیا ہو گا؟

جہانگیر ترین بمقابلہ تحریکِ انصاف، انجام کیا ہو گا؟

برطانوی شہر میں شمشان گھاٹ پر کورونا سے ہلاک افراد کی آخری رسومات بند کر دی گئیں

برطانوی شہر میں شمشان گھاٹ پر کورونا سے ہلاک افراد کی آخری رسومات بند کر دی گئیں

نیویارک میں کورونا وائرس چین کے بجائے یورپ سے منتقل ہوا، نئی تحقیق

نیویارک میں کورونا وائرس چین کے بجائے یورپ سے منتقل ہوا، نئی تحقیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In