• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کورونا وبا نے فوڈ انڈسٹری کو کس طرح متاثر کیا ہے؟

by sohail
اپریل 18, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وبا نے جس طرح معیشت کے دوسرے شعبوں کو متاثر کیا ہے اسی طرح خوراک کے شعبے کی بھی ابتر حالت ہے، ریسٹورنس بند ہیں، ورکرز بیروزگار ہو گئے ہیں اور جہاں طرف رونقیں ہوا کرتی تھیں وہاں اب مہیب خاموشی کے سائے بکھر گئے ہیں۔

سٹون بارنز کے مقام پر بلیو ہل ریسٹورنٹ کے شیف ڈین باربر نے ریاست نیویارک میں فارم ٹو ٹیبل موومنٹ کے چیمپئن کے طور پر دو مشیلن سٹارز حاصل کیے ، لیکن اب اس نے مارچ کے وسط میں بلیو ہل کو کئی جگہوں پر بند کر دیا ہے۔

اپنی آمدنی کا سلسلہ برقرار رکھنے کی امید کے ساتھ اس کی ٹیم نے گوشت، مچھلی اور دیگر اشیاء کے ڈبے بنا کر سیل کرنا شروع کیے ہیں جنہیں لوگ اپنے گھر بنا کر استعمال کر سکتے ہیں۔

باربر کے مطابق ڈبوں کی 170 ڈالر تک قیمت بالٹی میں چند قطروں کے مترادف ہے۔ اس وبائی مرض سے ظاہر ہوا ہے کہ فارم اور ٹیبل کے مابین تعلق اب ٹوٹ سکتا ہے، اب ہر چیز پر دوبارہ غور کرنا پڑے گا۔

باربر کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس کے بند ہونے پر میرا پہلا خیال یہ تھا کہ اس سے ملازمین کو بہت تکلیف پہنچی ہے، بہت سے خیالات گھیرے رہتے ہیں کہ فارم ٹو ٹیبل موومنٹ میں جڑے ریسٹورنٹس پر انحصار کرنیوالے چھوٹے کسانوں کا کیا بنے گا۔

انہوں نے کہا ہمارا نیٹ ورک تو اب بکھر چکا ہے، ہم نے کچھ کاشتکاروں کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے اور ان کے ساتھ کاروبار کو بڑھا رہے تھے۔

باربر نے کہا کہ مجھے تو ان کسانوں کا خیال آتا ہے جو خاص طور پر ہمارے لیے چکوروں کی پرورش کر رہے تھے ، وہ اب میری طرف دیکھ رہے ہیں۔

خوراک کی دنیا کب تک اس وبا کے نتائج کا سامنا کرے گی؟

ان کا کہنا ہے کہ اب تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ سمندر کے کنارے کھڑے ہیں اور سونامی کو بڑھتا دیکھ رہے ہیں ۔ پریشان ہونے کیلئے اور بھی بہت کچھ ہے،ہمارے چاروں طرف ہنگامی صورتحال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زرعی اور ماحولیاتی نقطہ نظر سے یہ ایک ایسی آفت ہے جس کے بارے میں ہم زندگی بھر بات کرتے اور لکھتے رہیں گے ۔ ہوسکتا ہے(گرمیوں تک ) ریسٹورنٹس کھل جائیں لیکن یہ سو فیصد نہیں کھلیں گے۔

باربر کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں اجازت بھی دیدی جائے تو ہم ابھی معمول پر نہیں آ پائیں گے، یہ خیال کہ لوگ ریسٹورنٹس میں پیسہ خرچ کرنے جا رہے ہیں بالکل ہی غلط ہے ،ہم بہت بڑی کساد بازاری کی طرف گامزن ہیں ۔

مقامی معیشت کے لیے ریسٹورنٹس کتنے اہم ہیں؟

باربر کے خیال میں ریسٹورنٹس بہت ساری چیزوں کو سپورٹ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فی الحال میں نمبرز کی طرف نہیں جاؤں گا لیکن یہ ثقافتی شناخت کا ذریعہ ہیں ، ریسٹورنٹس معاشرے کے لوگوں میں میل جول کی جگہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگ اس سے اپنی ثقافت سے جڑے رہتے ہیں، میرے خیال میں لوگوں کو واپس لانا بہت مشکل ہوگا۔

باربر کہتے ہیں کہ اس وقت اگر کوئی ریسٹورنٹ ٹیک آؤٹ آرڈر کا کام کر رہا ہے تو یہ اتنے اچھے پیمانے پر نہیں ہو رہا۔

مقامی خوراک کے متعلق کیا امیدیں ہیں؟

باربر نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس بحران میں بھی مواقع نظر آتے ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ وبا خوراک کے ساتھ ہمارا رشتہ کس طرح تبدیل کرے گی؟

ان کا کہنا ہے کہ یہ سوال بھی موجود ہے کہ کیا ہم نیا پیرڈائم تخلیق کر سکتے ہیں؟ اگرچہ میں فارم ٹو ٹیبل کے تصور سے جڑا ہوا ہوں لیکن اب بہت کچھ غلط ہو چکا ہے۔

اگر دوبارہ موقع ملے تو آپ کس طرح کام کریں گے؟

باربر کا کہنا ہے کہ اگر یہ سب دوبارہ کرنا ہو تو میں کسانوں کو صرف ریسٹورنٹس سے نہیں جوڑوں گا بلکہ دوسری مارکیٹس سے بھی انہیں جوڑوں گا، اس کے ساتھ ساتھ ہم خوراک کو پراسیس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوشت کو سکھائیں گے اور نئی قسم کے پکوان بنائیں گے، ہمیں مقامی خوراک کا ایک مکمل نظام بنانے کی ضرورت ہے جو اس قسم کے جھٹکوں کو برداشت کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ بہت پرجوش ہو گا۔

Tags: کورونا وائرس اور خوراک کی صنعت
sohail

sohail

Next Post

واٹس ایپ کے فیچرز میں نیا اضافہ کونسا ہو گا؟

دیدہ و نادیدہ

کیا کورونا وائرس ووہان کی لیب میں تخلیق کیا گیا اور وہیں سے دنیا میں پھیلا ہے؟

شہبازشریف کو ایک دو پیشیوں کے بعد چھوڑ دیا جائے گا، شیخ رشید

کورونا وبا سے چین میں امریکہ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In