سانحہ آرمی پبلک سکول انکوئری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھجوا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیشن نے سر بمہر رپورٹ سپریم کورٹ کو بھجوائی ہے۔
فوکل پرسن اے پی ایس کمیشن عمران اللہ کے مطابق آرمی پبلک سکول انکوئری کمیشن رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کو پیش کر دی گئی۔
سانحہ آرمی پبلک سکول انکوائری کمیشن کی رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔
کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
کمیشن نے 101 گواہان اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر آفیسرز کے بیانات ریکارڈ کئے۔
سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست پر 2018 میں کمیشن قائم کیا تھا۔
کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کر رہے تھے۔