• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

30 ہزار کے قریب نئے کورونا کیسز کے بعد بھارت میں دوبارہ لاک ڈاؤن شروع

by sohail
جولائی 15, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں کورونا کے ریکارڈ نئے کیس سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے جس کے باعث ساڑھے 37 کروڑ افراد گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔

تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 29 ہزار 429 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو بھارت میں ایک ہی دن میں نئے مریضوں کی آمد کا نیا ریکارڈ ہے۔

بھارت کی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 147 افراد ہلاک

بھارت میں سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے والا اور ایک مہمان کورونا سے ہلاک

بھارت میں اب تک کورونا کے 9 لاکھ 36 ہزار 181 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 24 ہزار 309 ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 582 مزید مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اگلے چند روز میں امریکہ اور برازیل کے بعد بھارت تیسرا ملک ہو گا جہاں مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے عبور کر چکی ہو گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی اموات میں نصف مہاراشٹر کی ریاست میں ہوئی ہیں، بھارت کا شدید متاثرہ شہر ممبئی اسی کا حصہ ہے۔

گزشتہ روز بھارت کی انتہائی غریب ریاست بہار میں دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن شروع کر دیا گیا تھا جس کے باعث ساڑھے 12 کروڑ افراد کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے، بھارت کے آئی ٹی کے مرکز شہر بنگلور میں بھی ایک ہفتے کے لیے دکانیں اور ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سوشیل کمار مودی نے مسلسل تیسرے دن 1000 سے زائد نئے کیسز آنے کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ تمام شہری میونسپلٹیز، ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور بلاک ہیڈ کوارٹرز لاک ڈاؤن میں چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی نہ کوئی دوائی ہے اور نہ ہی ویکسین، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ ہم چہرے کو ماسک، رومال یا تولیہ سے ڈھانپے رکھیں۔

ریاست کے 25 لاکھ کے قریب مزدور، جو بھارت میں ابتدائی لاک ڈاؤن کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پھنس کر رہ گئے، واپس بہار پہنچ گئے ہیں، ان کی اکثریت تاحال بیروزگار ہے۔

بنگلور میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی ہے جبکہ اشیائے ضروریہ فراہم کرنے والی دکانوں کے سوا باقی تمام بند رہیں گی۔

عبادت گاہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور حکومتی دفاتر بھی اس دوران بند رہیں گے، لوگوں کو انتہائی ضرورت کے سوا گھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ اسکول، کالج اور ریستوران بھی لاک ڈاؤن کے دوران بند رہیں گے۔

جون کے وسط میں بنگلور میں کورونا کے ایک ہزار مریض سامنے آئے تھے مگر اب یہ تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس کی وجہ لاک ڈاؤن میں نرمی بتائی جا رہی ہے۔

اسی طرح پونے شہر میں 1333 نئے کیسز کے بعد لاک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، 20 کروڑ آبادی پر مشتمل ریاست اتر پردیش کے ساتھ ساتھ تامل ناڈو اور آسام میں بھی مزید پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

برطانوی جریدے دی ٹائمز کے اندازے کے مطابق بھارت کی ایک ارب 30 کروڑ کی آبادی میں سے ساڑھے 37 کروڑ لاک ڈاؤن میں چلی گئی ہے۔

Tags: CoronavirusCoronavirus in IndiaLock down in Indiaبھارت میں دوبارہ لاک ڈاؤنبھارت میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

آئی فون کے صارفین کمپنی سے کس طرح 25 ڈالر ہرجانہ وصول کر سکتے ہیں؟

جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ نے حلف نامے میں 24 سوال پوچھ لیے

کورونا وائرس کے خلاف امریکی کمپنی کی تجرباتی ویکسین کے کامیاب نتائج

پاکستان کے نظام تعلیم میں جامعات کا کردار

امریکی صدر بھی پی آئی اے کا ہوٹل روزویلٹ خریدنے کے خواہشمند نکلے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In