• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

by sohail
جولائی 25, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ 

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹھوس اقدامات کیے ہیں تاکہ گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آئیں، ایف اے ٹی ایف سے متعلق مشاورت کے بعد 8 بل تیار کرلیے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان آ رہے ہیں، خواہش ہے ان کے سامنے مقبوضہ کشمیر کے حالات رکھے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوشہید کیا گیا اور ان سے زیادتی کی جا رہی ہیں، کورونا وبا میں بھی مظلوم کشمیریوں کو کوئی رعایت نہیں دی گئی۔

وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پاس 10 سال تھے۔ وہ نیب قانون میں بہتری لا سکتے تھے۔ پیر کی شام نیب بل پر اپوزیشن سے گفت و شنید کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ  نے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ بارہ کروڑ کے صوبے کو چلانا آسان نہیں ہے، جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی منشور کا حصہ ہے ۔

کورونا کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کورونا سے کافی حدتک محفوظ رہا، ہماری اسمارٹ لاک ڈاوَن کی  پالیسی کامیاب رہی، کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں بہت کمی آ رہی ہے۔ کورونا وبا میں جاں بحق ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات میں عوام کے منتخب نمائندوں کی حیثیت افضل ہوتی ہے

شاہ محمود قریشی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط کیجیے اپنے لیے اور اپنے گھر والوں کے لیے، اگر عید اور محرم پر غفلت برتی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہرین نے 31 جولائی تک پاکستان میں 12 لاکھ کیسز کا اندازہ لگایا تھا تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی سے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے اور اسپتالوں پر بوجھ کم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے احتیاطی کے باعث کورونا کیسزمیں اضافہ ہوسکتا ہے، محرم الحرام میں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے، کورونا وبا کی وجہ سے بند کیے گئے سیکٹرز آہستہ آہستہ کھول رہے ہیں۔

Tags: ایف اے ٹی ایفشاہ محمود قریشیصوبہ جنوبی پنجاب
sohail

sohail

Next Post

چیئرمین نیب نے اپنے ادارے کے متعلق سپریم کورٹ کے ریمارکس کا جواب دے دیا

عامر سہیل نے 1999 کا ورلڈ کپ ہارنے کی وجوہات بتا دیں، شاہد آفریدی پر تنقید

سپریم کورٹ کا معذور افراد کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ و دفاع کو ملازمت سے برخواست کرنے کا حکم

بنگلہ دیش میں بھارت کا اثرورسوخ کم، پاکستان، چین کی طرف جھکاؤ بڑھنے لگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In