اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کی حفاظت میں ناکامی آئی جی اسلام آباد، داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو ملازمتوں سے برخاست کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان پر 20، 20 لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے معاملہ وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ حکام کو بھیجا جائے۔
انہوں نے یہ فیصلہ سلمان فاروق کی گمشدگی کی رٹ پٹیشن پر دیا ہے جو ایک الیکٹرک انجینئر ہیں اور 4 اکتوبر 2019 کو لاپتہ ہو گئے تھے۔