• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وزیراعظم کو بھیجی گئی ٹی وی لائسنس ٹیکس میں اضافے کی سمری میں غلط اعدادوشمار کا انکشاف

by sohail
جولائی 26, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عوام کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد ٹیلی ویژن فیس میں حالیہ اضافہ موخر کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک اسے منسوخ نہیں کیا گیا جس کے باعث خطرے کی تلوار اب بھی سر پر لٹک رہی ہے۔

پی ٹی وی بورڈ کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کے لیے وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری میں غلط اعدادوشمار کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پیش کی گئی سمری میں واجب الادا پنشن کے اعدادوشمار 14 ارب روپے بتائے گئے ہیں تاکہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس کی فیس 35 روپے سے 100 روپے کرائی جائے۔

یاد رہے کہ پی ٹی وی کے آڈیٹر نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ سالانہ پنشن کی مد میں 2 ارب روپے جاتے ہیں جبکہ سمری میں اسے 14 ارب روپے بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آڈیٹر کی یاددہانی کے باوجود مالی سال 2019-2018 اور 2020-2019 میں ریٹائرڈ ملازمین کے لیے نہ ہی 2 ارب روپے سالانہ پنشن رکھی گئی اور نہ ہی کموٹیشن کی مد میں بھی ایک روپیہ نہیں رکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد وزیراعظم کو جعلی منافع کی رپورٹ پیش کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب پی ٹی وی کے چیئرمین، بورڈ اور مینیجنگ ڈائرکٹر جعلی خسارے کے غلط اعداد وشمار پیش کر کے وزیراعظم سے ٹی وی فیس میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں اس اضافے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر کے عوام کو اس بھاری بوجھ سے نجات دلانے کے لیے تیار بیٹھی ہیں جس کے باعث مستقبل میں حکومت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Tags: ٹی وی لائسنس فیس میں اضافہچیئرمین پی ٹی وی
sohail

sohail

Next Post

ناقص نظام اور حادثات

نیب مجرمان سزا معطل ہونے پر عہدے پر بحال نہیں ہو سکتے، سپریم کورٹ

حکومت کا شوگر مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں 9 روز کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

وفاقی حکومت نے فضل الرحمان کے بھائی کا خیبرپختونخوا تبادلہ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In