• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وفاقی حکومت نے فضل الرحمان کے بھائی کا خیبرپختونخوا تبادلہ کر دیا

by sohail
جولائی 27, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کی خدمات خیبر پختونخوا کے حوالے کر دی ہیں، انہیں چند روز قبل ہی حکومت سندھ نے کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات کیا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پروونشل مینیجمنٹ سروسز کے 19ویں سکیل کے افسر ضیاالرحمان کا فوری تبادلہ کر کے ان کی خدمات خیبرپختونخوا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابقاس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کہا تھا کہ ضیاالرحمان کو واپس اپنے صوبے میں بھیجا جائے۔

اپنے خط میں کے پی حکومت نے کہا تھا کہ صوبہ پہلے ہی کیڈر افسران کی شدید کمی کا شکار ہے اس لیے ضیاالرحمان کی خدمات واپس کی جائیں۔

یاد رہے کہ 23 جولائی کو حکومت سندھ نے فرحان غنی کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ ضیاالرحمان کو کراچی کے وسطی ضلع کا ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا تھا۔

باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان 10 جولائی کی ملاقات میں کیا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا کے افسر کو سندھ میں تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد شدید تنقید شروع ہوئی تو حکومت سندھ نے اس کی ذمہ داری وفاق پر ڈال دی۔

سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا بھائی ہونا کوئی جرم نہیں ہے۔

Tags: ضیاالرحمانفضل الرحمان کے بھائی کا تبادلہ
sohail

sohail

Next Post

مذاکرات ناکام، لداخ میں چینی اور بھارتی افواج کا بڑا اجتماع

پب جی پر پابندی برقرار، ٹویٹر پر حکومت سخت تنقید کی زد میں

کراچی کے عوام بارش کے پانی میں ڈوب گئے

کورونا سے جان کو خطرہ لاحق، نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش

کورونا وبا، بھارت میں ماسک نہ پہننے پر بکری گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In