• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

عامر سہیل نے 1999 کا ورلڈ کپ ہارنے کی وجوہات بتا دیں، شاہد آفریدی پر تنقید

by sohail
جولائی 25, 2020
in پاکستان, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان عامر سہیل اپنے منہ پھٹ انداز کے باعث معروف ہیں اور اس صاف گوئی کے باعث ماضی میں کئی تنازعات بھی کھڑے کر چکے ہیں۔

حال ہی میں ان کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے جس پر سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں کافی بات ہو رہی ہے، یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں انہوں نے 1999 کے عالمی کپ میں پاکستان کی ناکامی کی وجوہات بتاتے ہوئے شاہد آفریدی کے متعلق بھی گفتگو کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کو شامل کرنے اور سعید انور کے ساتھ انہیں اوپننگ کے لیے بھیجنے کے خلاف تھے۔

عامر سہیل نے کہا کہ برطانوی گراؤنڈز پر شاہد آفریدی اوپننگ کے لیے مناسب انتخاب نہیں تھے کیونکہ ان کا کھیلنے کا انداز یہاں کام نہیں کر سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بیٹنگ کے آغاز کے لیے محمد یوسف کو بھیجنے کے حق میں تھے تاکہ وہ نئی گیند کے خطرے کو ٹال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں 1998 میں ٹیم کا کپتان تھا تو ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہمیں ایسے باقاعدہ اوپنرز کی ضرورت ہے جو وکٹ پر ٹھہر سکیں اور نئی گیند کو کھیل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی نظر آتی ہے کہ سیلیکٹرز نے ایسے گراؤنڈ پر شاہد آفریدی کو اننگز کا آغاز کرنے کے لیے بھیج دیا حالانکہ وہ فلیٹ اور کم باؤنس والی پچز پر کھیل سکتے تھے جہاں وہ گیند بازوں کو دباؤ میں لا سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی پچز پر انہیں کھلانا ایک بہت بڑا جوا تھا کیونکہ وہ یہاں نہ ہی بیٹنگ کر سکتے تھے اور نہ ہی بالنگ، اگر وسیم اکرم کی جگہ میں کپتان ہوتا تو میری ترجیح محمد یوسف ہوتے۔

عامر سہیل کے مطابق پاکستان کے ورلڈ کپ ہارنے کی دو وجوہات تھیں، پہلی وجہ یہ تھی کہ ٹیم کا کمبینیشن بہترین نہیں تھا اور دوسرے فائنل میں ٹاس جیت کر ایسی پچ پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ تھا جہاں تمام دن بارش ہوتی رہی۔

Tags: 1999 کا کرکٹ ورلڈ کپشاہد آفریدیعامر سہیل
sohail

sohail

Next Post

سپریم کورٹ کا معذور افراد کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ و دفاع کو ملازمت سے برخواست کرنے کا حکم

بنگلہ دیش میں بھارت کا اثرورسوخ کم، پاکستان، چین کی طرف جھکاؤ بڑھنے لگا

بھارت کورونا وبا کے کمیونٹی ٹرانسمشن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، سائنسدانوں کی وارننگ

وزیراعظم کو بھیجی گئی ٹی وی لائسنس ٹیکس میں اضافے کی سمری میں غلط اعدادوشمار کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In