پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور پراکسیما بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ (پی بی) کے قانونی نمائندوں کے مابین پب جی سے متعلق اجلاس ہو جس میں کمپنی نے گیمنگ پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پی ٹی اے کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب پر اتھارٹی کو آگاہ کیا۔
پی ٹی اے حکام نے پی بی کے اختیار کردہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ کمپنی کے نمائندے نے پی ٹی اے کے خیالات کا خیرمقدم کیا۔
کمپنی نے یقین دلایا کہ پی ٹی اے کے خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا، پی بی نے پی ٹی اے سے پب جی پر پابندی ختم کرنے کی درخواست بھی کی۔
بیگو لائیو سے پابندی ہٹا دی گئی
بیگو لائیو سے کامیاب روابط کے پیش نظر ، پی ٹی اے نے پاکستان میں اس ایپ پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی اے اتھارٹی کے ممبران اور بیگو کے نائب صدر ساوتھ ایشیاء آپریشنز جھون ژانگ کے مابین ایک اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کمپنی کے نائب صدر نے غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کو موڈریٹ کرنے کے حوالے سے بیگو کے عزم کی یقین دہانی کرائی ۔
بیگو انتظامیہ نے غیر قانونی مواد کے مسئلے پر پی ٹی اے کے ساتھ اقدامات کا تسلسل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔