• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چمن: سرحد پر مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، 3 افراد جاں بحق

by sohail
جولائی 31, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چمن میں باب دوستی سرحد پر مظاہریں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپوں کے دوران 3 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کئی ہفتوں بعد پیدل چلنے والوں کے لیے باب دوستی پر سرحد کھولی گئی تاکہ دونوں طرف کے افراد عید پر اپنے اپنے ممالک جا سکیں۔

اس دوران بڑی تعداد میں لوگ آ کر بیٹھ گئے اور سرحد عبور کرنے کے لیے دھرنا دے دیا، فرنٹئر کور کے عملے نے انہیں گیٹ سے ہٹنے کا کہا مگر انہوں نے انکار کر دیا۔

ایف سی نے کہا کہ جب تک لوگ نہیں ہٹیں گے گیٹ بھی نہیں کھلے گا، اس دوران افغان شہریوں کی بڑی تعداد نے گیٹ کراس کرنے کی کوشش کی اور گیٹ نہ کھولنے کی وجہ سے ایف سی پر حملہ کر دیا۔

مظاہرین نے ایف سی اور نادرا کے دفاتر کو آگ لگا دی، سیکیورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی لیکن سرحد کے دونوں اطراف مزید لوگ جمع ہو گئے اور انہوں نے قرنطینہ سنٹر کو آگ لگا دی۔

سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں تو ابتدائی طور پر 3 افراد ہلاک ہو گئے، بعد ازاں 4 مزید افراد نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

مظاہرین اس کے بعد چن شہر میں پہنچ گئے اور وہاں انہوں نے تمام بازار اور مارکیٹیں بند کرا دی اور سڑکیں بلاک کر دیں۔

حکام کے مطابق اس دوران افغان فوجیوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھی جواب دیا۔

لیویز حکام کے مطابق مظاہرین کیساتھ جھڑپوں میں 3 لیویز اور 4 ایف سی اہلکار پتھراو سے زخمی ہو گئے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کی قیادت میں وزیراعلیٰ کمیٹی چمن پہنچ گئی جہاں باب دوستی سے متعلق اجلاس ہو گا۔

پاک فوج اور ایف سی کی اعلیٰ بھی قیادت چمن پہنچ گئی ہے جہاں مظاہرین سے ملاقات کا امکان ہے۔

باب دوستی پر فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں اور پاک افغان بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کےلیے بند

وزیردخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، ملک دشمن عناصر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کی بندش کی بنیادی وجہ دہشت گردی تھی۔

Tags: پاک افغان باب دوستیچمن میں جھڑپیں
sohail

sohail

Next Post

جے یو آئی رہنما نے ن لیگ، پیپلزپارٹی کو حکومت کے سہولت کار قرار دے دیا

کورونا کے کم ہوتے کیسز، کیا ممبئی ہرڈ ایمونٹی حاصل کر چکا ہے؟

آصف زرداری نے 5 سالہ پابندی ختم کرائی تھی، شعیب اختر کا انکشاف

2200 سال قبل چین میں دہری شہریت کا مسئلہ

کورونا وبا کے دوران بھارت میں صحافیوں کو نشانہ بنانے پر امریکہ کا اظہار تشویش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In