• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آصف زرداری نے 5 سالہ پابندی ختم کرائی تھی، شعیب اختر کا انکشاف

by sohail
اگست 2, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر عائد 5 سالہ پابندی سابق صدر آصف زرداری نے ختم کرائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری نے اس وقت کے چیئرمین پی سی بھی نسیم اشرف کو تنبیہ کی تھی کہ یا تو شعیب اختر کو واپس ٹیم میں لائیں یا پھر گھر جائیں۔

سابق فاسٹ بالر نے بتایا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد آئی پی ایل میں ٹیم کو ایک میچ جتوایا تو شاہ رخ خان تمام رات خوشی سے ناچتے رہے، پاکستان کو کتنے میچ جتوائے مگر یہاں کوئی پوچھتا تک نہیں۔

پاکستان کے 6 کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے، شعیب اختر کا انکشاف

شعیب اختر کا کیرئیر بچانے میں جگموہن ڈالمیا کا اہم کردار تھا، سابق چیئرمین پی سی بی کا انکشاف

سچن ٹنڈولکر کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کا سامنا کرتے ہوئے وہ ان کے دیوتا جیسے تصور سے قطعاً خوفزدہ نہیں ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جب پہلی بار وہ سچن ٹنڈولکر کو بالنگ کرانے جا رہے تھے تو انہوں نے دل میں کہا کہ یہ دیوتا ہے؟ اب اس کی خیریت نہیں ہے، وہ اپنے زعم میں تھے اور میں اپنے میں، میں انہیں پہلی بال پر ہی آؤٹ کرنا چاہتا تھا اور ایسا ہی ہوا۔

یاد رہے کہ کلکتہ کے اس مشہور ٹیسٹ میں شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کو پہلی ہی بار پر بولڈ کر دیا تھا، انہوں نے میچ میں وی سی ایس لکشمن، راہول ڈریوڈ اور وینکاتیش پرساد کی بھی وکٹیں لی تھیں۔ انہوں نے اس ٹیسٹ میں کل 8 وکٹیں لی تھیں اور پاکستان 46 رنز سے یہ میچ جیت گیا تھا۔

وسیم بادامی کے شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی اور کیرئیر سے جڑے اہم واقعات بتائے، ان کا کہنا تھا کہ چار پانچ سال کی عمر میں ان کے بازو اور ٹانگوں کے مسائل تھے۔

سابق فاسٹ بالر نے بتایا کہ 18 برس کی عمر تک انہوں نے کرکٹ کھیلنے کا سوچا بھی نہیں تھا، بچپن سے تعریف کے شوقین تھے اس لیے کرکٹ کی طرف آئے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تیز رفتار ترین گیند کرانے سے انہیں خاص خوشی نہیں ہوئی تھی، یہ کام میڈیا کے دباؤ میں آکر انہوں نے کیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں تو جیت جائیں گے مگر انہیں سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں ہے، ان کی والدہ بھی اس کے خلاف ہیں۔

سیاست کے متعلق ایک اور سوال میں انہوں نے کہا کہ فوج اور سیاسی جماعتوں میں مفاہمت ہونی چاہیئے، سیاستدانوں کو جھوٹ بولنا چھوڑ دینا چاہیئے، وہ تمام سیاستدانوں کے مداح ہیں، امید ہے عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

وریندر سہواگ کے معاملے میں شعیب اختر نے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی الٹی بات کی ہوتی تو انہیں گراؤنڈ میں ہی مارتا لیکن میں نفرت کی بنیاد پر بات نہیں کر سکتا۔

سچن ٹنڈولکر کی بات پر ثقلین مشتاق نے ان سے معافی مانگ لی

دنیائے کرکٹ کے وہ 5 واقعات جب سچن ٹنڈولکر متنازعہ بن گئے

یونس خان کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں غلط عہدہ دیا گیا ہے، انہیں اکیڈمی میں عہدہ دینا زیادہ بہتر تھا تاکہ وہ لڑکوں کی تربیت کر سکیں۔

شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے انٹرنیشنل اور 15 ٹی ٹوینٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی ہے اور انہوں نے بالترتیب 178، 247 اور 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Tags: آصف زرداریسچن ٹنڈولکرشعیب اختر
sohail

sohail

Next Post

2200 سال قبل چین میں دہری شہریت کا مسئلہ

کورونا وبا کے دوران بھارت میں صحافیوں کو نشانہ بنانے پر امریکہ کا اظہار تشویش

مجھے کوئی پسند نہیں کرتا، صدر ٹرمپ کا پریس بریفنگ میں شکوہ

امریکہ میں کورونا کا غیر معمولی پھیلاؤ نئے مرحلے میں داخل ہو گیا، ماہرین کا انتباہ

شیرنی اور شیر کی موت، زرتاج گل، امین اسلم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In