• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

شیرنی اور شیر کی موت، زرتاج گل، امین اسلم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

by sohail
اگست 3, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: مرغزار کے چڑیا گھر میں شیر اور شیرنی کی ہلاکت کے بعد اسلام  آباد ہائیکورٹ نے وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل اور وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے ان تمام افراد کے نام طلب کر لیے ہیں جو ان جانوروں کی موت کے ذمہ دار ہیں اور سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کو منگل کے روز پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اپنے ریمارکس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ عدالت نے متعین کر دیا تھا کہ اگر کسی جانور کو کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا۔ وفاقی حکومت نے جانوروں کی منتقلی کے لیے بورڈ تشکیل دے کر نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس بورڈ میں وزیرماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل اور معاون خصوصی امین اسلم بھی شامل تھے لیکن اب کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔

سماعت کے دوران ڈپٹی اٹانی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا ایک نمائندہ انکوائری کر رہا ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وہ اپنی ہی وزارت کے خلاف انکوائری کریں گے؟ کیا آپ عدالت کے فیصلے کو ایک مذاق سمجھتے ہیں؟

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے محفوظ پناہ گاہوں میں منتقلی کے دوران آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک شیر کی حالت بگڑی اور کچھ دیر بعد وہ ہلاک ہوگیا۔۔

رپورٹس کے مطابق مرغزار چڑیا گھر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اب تک یہاں تین نیل گائے، ایک شیرنی اور ایک شترمرغ ہلاک ہو چکے ہیں۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹامین اسلمتوہین عدالتزرتاج گلشیر اور شیرنی کی موتمرغزار چڑیا گھر
sohail

sohail

Next Post

'ایپ بیچو یا پابندی کے لیے تیار رہو'، ٹرمپ کا ٹک ٹاک انتظامیہ کو واضح پیغام

ایران میں کورونا سے اموات کی حقیقی تعداد 3 گنا زیادہ ہونے کا انکشاف

ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر

نیوزی لینڈ میں طویل فاصلے تک وائرلیس بجلی مہیا کرنے کی تیاریاں شروع

بچپن کے کھلونے اور مریخ کا سفر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In