• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چین اور بھارت کی فوجوں کے درمیان لداخ میں ایک بار پھر جھڑپیں شروع

by sohail
اگست 31, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اپریل کے آخری ہفتے سے چین اور بھارت کی فوجوں کے درمیان 4057 کلومیٹر طویل لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر جھڑپیں شروع ہوئیں جو بالآخر 15 جون کی لڑائی کی صورت میں عروج پر پہنچ گئیں، مکوں، لاتوں اور راڈوں کے ذریعے ہونے والی اس لڑائی میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے اور چین نے بھارتی فوج کو پیچھے دھکیل دیا۔

اب اطلاعات آئی ہیں کہ 29 اور 30 اگست کی رات کو دونوں فوجوں کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں، بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزلبریشن آرمی کے دستوں نے مشرقی لداخ کے علاقے میں جارحانہ نقل و حرکت شروع کی جس کے بعد لڑائی چھڑ گئی۔

چین لداخ میں 5 جی نیٹ ورک لے آیا، پینگانگ جھیل پر نئی تعمیرات شروع

چینی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے بھارتی سرحد پر ایل اے سی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ جھڑپیں پنگانگ جھیل کے اس علاقے میں ہوئی ہیں جہاں چین نے اپنی فوجی موجودگی بڑھائی ہوئی ہے اور مسلسل تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بھارت نے بھی فوجوں کی تعداد میں بڑا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد کشیدگی کی فضا برقرار ہے، دونوں ممالک کے درمیان فوجی کمانڈروں اور سفارتی سطح پر مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں مگر ابھی تک کامیابی میسر نہیں ہوئی۔

روسی خبر رساں ادارے سپوتنک نیوز کے مطابق ایک بھارتی فوجی کا کہنا ہے کہ لڑائی میں کوئی ہتھیار استعمال نہیں ہوئے بلکہ دونوں فوجوں کے درمیان مکوں اور لاتوں کے ذریعے لڑائی ہوئی ہے۔

لائن آف ایکچوئل کنٹرول میں بہت سے مقامات پر سرحد کے غیرواضح ہونے کے باعث اس علاقے میں کئی دہائیوں سے بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی موجود ہے۔

ایل اے سی کو 1962 کی جھڑپوں کے بعد ہونے والے مذاکرات میں طے کیا گیا تھا لیکن بہت سے مقامات پر بلند پہاڑی سلسلوں کے باعث اس کی حدود متعین نہیں ہو سکی تھیں۔

Tags: پنگانگ جھیلچین بھارت فوجی جھڑپچین بھارت کشیدگیلداخ میں جھڑپیں
sohail

sohail

Next Post

پولیس میں کون سی اصلاحات ضروری ہیں؟

وزن کم کرنے سے شوگر کا مرض ختم ہو سکتا ہے، جدید تحقیق میں انکشاف

دنیا کا پہلا بیٹری سے چلنے والا الیکٹرک جہاز پرواز کے لیے تیار

تائیوان میں 3 سالہ بچی بہت بڑے پتنگ میں الجھ کر ہوا میں جھولنے لگی

‏نیا پاکستان، خواب اور تعبیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In