• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وزن کم کرنے سے شوگر کا مرض ختم ہو سکتا ہے، جدید تحقیق میں انکشاف

by sohail
اگست 31, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, صحت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزن کم کرنے سے نہ صرف شوگر کی بیماری کے خطرات کم ہو جاتے ہیں بلکہ اس مرض کے شکار افراد صحتیاب بھی ہو سکتے ہیں۔

یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے جو ای ایس سی کانگریس کے سامنے پیش کی گئی ہے۔

اس تحقیق میں برطانیہ کے 4 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی اوسط عمر 57.2 برس تھی اور اس میں 54 فیصد خواتین شامل تھیں۔ تحقیق میں وراثتی طور پر شوگر کا مرض لاحق ہونے کا اندازہ لگانے کے لیے 69 لاکھ جینز کا جائزہ لیا گیا۔

ان افراد کا قد اور وزن اس تحقیق میں نوٹ کیا گیا اور پھر انہیں 5 گروپس میں تقسیم کر دیا گیا۔ ان تمام کا 65.2 سالوں کی اوسط عمر تک جائزہ لیا جاتا رہا، یہی وجہ ہے کہ اس تحقیق کو اپنی وسعت اور طوالت کے باعث بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد کا باڈی ماس انڈیکس34.5 kg/m2 تھا ان کے 21.7 kg/m2 بی ایم آئی رکھنے والوں کی نسبت شوگر کا مرض لاحق ہونے کے امکانات 11 سو فیصد زیادہ تھے۔ سب سے زیادہ موٹاپا رکھنے والوں میں شوگر کے خطرات سب سے زیادہ تھے۔

پروفیسر فیرنس کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ زیادہ وزن رکھنے والوں کو سب سے زیادہ شوگر کے خطرات لاحق ہوتے ہیں چاہے ان کے جینز میں وراثتی بیماری موجود ہو یا نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزن جب ایک مخصوص حد سے بڑھ جاتا ہے تو شوگر کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں، چاہے وزن مختصر عرصے کے لیے بڑھا ہو یا طویل وقت کے لیے اس میں اضافہ جاری رہا ہو۔

پروفیسر فیرنس کے مطابق شوگر سے محفوظ رہنے کے لیے وزن اور بلڈ شوگر، دونوں کا مستقل جائزہ لیتے رہنا چاہیے۔

 2019 میں دنیا بھر میں تقریباً 46 کروڑ 30 لاکھ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا تھے جن میں سے 90 فیصد کو ٹائپ 2 کی شوگر لاحق تھی۔ اس بیماری کی وجہ سے دل کی بیماریوں اور دورے کے امکانات دگنا ہو جاتے ہیں، ٹائپ 2 شوگر کی ایک بڑی وجہ موٹاپا قرار دیا جاتا ہے۔

Tags: Diabetes and obesityجدید تحقیقموٹاپاموٹاپا اور شوگر
sohail

sohail

Next Post

دنیا کا پہلا بیٹری سے چلنے والا الیکٹرک جہاز پرواز کے لیے تیار

تائیوان میں 3 سالہ بچی بہت بڑے پتنگ میں الجھ کر ہوا میں جھولنے لگی

‏نیا پاکستان، خواب اور تعبیر

حکومتی معاملات سمجھ سے بالاتر ہیں، چیف جسٹس

نواز شریف کو 10 ستمبر کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In