• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پارٹی رہنماؤں پر تنقید، فردوس شمیم نقوی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی

by sohail
ستمبر 30, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھجوا دیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ  کے ترجمان ہنس مسعود نے بتایا ہے کہ گورنر سندھ نے ابھی تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ پیش کرتے وقت اپنے رویے اور بیان کے حوالے سے زبانی طور پر معافی بھی مانگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے انہیں وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا جس میں ان سے استعفیٰ دینے کا کہا گیا تھا۔

استعفیٰ طلب کیے جانے کے بعد فردوس شمیم نقوی نے اپنی جماعت کے ایم پی ایز سے رابطے شروع کر دیے تھے۔

فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر وفاقی وزراء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر بھی تنقید کر ڈالی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے الفاظ معافی بھی مانگ لی تھی۔

ان کا استعفیٰ قبول ہونے کے بعد سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا، اس وقت تک فردوس شمیم نقوی ہی اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

Tags: عمران اسماعیلعمران خانفردوس شمیم نقوی
sohail

sohail

Next Post

سی ای سی اجلاس کے بعد مسلم لیگی رہنماؤں کی جارحانہ گفتگو

نواز شریف حکومت اور عوام کو دھوکا دے کر گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ

جاپان میں 18 میٹر اونچے روبوٹ کی چہل قدمی نے دنیا کو مسحور کر دیا

پی سی بی میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف، پی اے سی میں احسان مانی سے سخت سوالات

جنسی زیادتی کیس: پولیس نے فلمساز انوراگ کشپ کو طلب کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In