• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جاپان میں 18 میٹر اونچے روبوٹ کی چہل قدمی نے دنیا کو مسحور کر دیا

by sohail
ستمبر 30, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ٹوکیو: جاپان کے شہر یوکوہاما میں 18 میٹر اونچے گن دم نامی روبوٹ کی چہل قدمی نے نا صرف سیاحوں کو بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی مسحور کر دیا ہے۔

جاپانی فیکٹری یوکوہاما کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کو 60 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے ۔

ویڈیو میں 25 ٹن وزنی روبوٹ کو فیکٹری کے "اسٹوریج ایریا” کے باہر چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

چند قدم چلنے کے بعد روبوٹ نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کرآسمان کی طرف اشارہ بھی کیا۔

اس سے قبل گن دم لیب کی جانب سے روبوٹ کی نمائش کو کورونا کی وبا کے پیش نظر موخر کر دیا گیا تھا۔

لیب کے مطابق روبوٹ کی دوبارہ نمائش کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں عوام کو روبوٹ کا معائنہ کرنے کی مکمل اجازت دی جائے گی ۔

2020 has been so crazy that this looks perfectly normal

(via @yoshi115t)pic.twitter.com/AAF4U3NiYZ

— Fandom (@getFANDOM) September 21, 2020

واضح رہے کہ گن دم کو معروف جاپانی مانگا ( جاپان کی مزاحیہ اینی میٹڈ کہانیاں) موبائل سوٹ گن دم سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔

موبائل سوٹ گن دم کو 1993 سے 2005 تک جاپان میں شائع کیا جاتا رہا ہے جسے بعد ازاں ٹی وی پر بھی ریلیز کیا گیا۔

2000 سے 2003 کے دوران گن دم کے 12 میں سے 9 والیوم ریلیز کیے گئے۔

یاد رہے کہ جاپان میں 70 کی دہائی کی کامک انیم سیریز میں ماڈل کے طور پر استعمال ہونے والے اس 25 ٹن بھاری جاپانی روبوٹ کو کئی سالوں کی کوشش کو بعد دوبارہ متحرک کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق انجنئیرز نے اس روبوٹ کو چھ سال قبل اس طرح ڈیزائن کرنا شروع کیا تھا کہ اس کے ایک ایک حصے کا وزن دھیان میں رکھا جائے، تاکہ اس کے پرزے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ نہ جائیں اور پورے 24 پرزے ٹھیک سے کام کریں۔

Tags: 18 میٹر اونچا روبوٹگن دم روبوٹ
sohail

sohail

Next Post

پی سی بی میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف، پی اے سی میں احسان مانی سے سخت سوالات

جنسی زیادتی کیس: پولیس نے فلمساز انوراگ کشپ کو طلب کر لیا

انڈسٹریل ہیمپ اور بھنگ میں کیا فرق ہے؟ اس کا کاروبار کسقدر نفع بخش ہے؟

ڈیزل کی قیمت کم، پٹرول، تیل مٹی کی برقرار، نوٹیفکیشن جاری

پاپا جونز میں 89 سالہ پیزا ڈیلیوری کرنے والے بزرگ کے لیے 12 ہزار ڈالرز کی ٹپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In